ریبیٹس ایریا اُن فنکشنز اور فیچرز پر مشتمل ہوتا ہے جو انٹروڈیوسنگ بروکرز
پروگرام میں تمام پارٹنرز کے لیے ریبیٹ سسٹم کو منظم کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔
ریبیٹس ایریا تلاش کرنے کے لیے:
اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن ہوں
پارٹنرشپ کے سیکشن پر جائیں
فہرست سے ریبیٹس منتخب کریں
ریبیٹس ایریا 2 سیکشنز میں تقسیم ہوتا ہے:
کلائنٹ لسٹ
ریبیٹس ہسٹری
کلائنٹ لسٹ
کلائنٹ لسٹ سیکشن تمام کلائنٹس اکاؤنٹس کی فہرست دکھاتا ہے اور انھیں ریبیٹس
اسائن کرنے کے ٹُولز اس میں شامل ہوتے ہیں۔
آپ کو یہاں درج ذیل آئٹمز ملیں گے:
مجموعی کلائنٹس: یہ IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس کی مجموعی تعداد ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی کلائنٹس اکاؤنٹس: یہ IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی
مجموعی تعداد ظاہر کرتا ہے۔
اسائن کردہ ریبیٹس والے اکاؤنٹس یہ آپ کو IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس ٹریڈنگ
اکاؤنٹس کی وہ تعداد دکھاتا ہے جن کو ریبیٹس اسائن کردہ ہیں۔
منافع: کلائنٹس اکاؤنٹس سے حاصل کردہ مجموعی پارٹنر کمیشن ظاہر کرتا ہے
(USD)۔
ادا شدہ ریبیٹس: کلائنٹس کو ادا کردہ کُل ریبیٹس (USD) میں دکھاتا ہے۔
فلٹرز:
کلائنٹ ID: کلائنٹ کے یوزر ID نمبر کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا کو فلٹر
کرنے کے لیے۔ کئی کلائنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
کلائنٹ کا اکاؤنٹ: کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا
فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے؛ ڈیفالٹ طور پر، تمام ٹریڈنگ
اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی قسم: اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا
فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی اکاؤنٹس کی اقسام منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، اکاؤنٹس کی تمام
اقسام ظاہر ہوتی ہیں۔
اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کا دورانیہ: اکاؤنٹ رجسٹریشن کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل
میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔
کلائنٹ کا ملک: کلائنٹ کے ملک کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے
لیے۔ کئی ممالک کو منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام ممالک ظاہر ہوتے ہیں۔
آپ ایک ساتھ کئی مختلف فلٹرز سیٹ کرسکتے ہیں؛ فلٹر لاگو کرنے کے لیے لاگو کریں
پر، اور تمام فلٹرز ہٹانے کے لیے ری سیٹ پر کلک کریں۔
معلومات:
کلائنٹ ID: کلائنٹ کا یوزر ID نمبر ظاہر کرتا ہے۔
کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر ظاہر کرتا ہے۔
ریبیٹ %: کلائنٹس اکاؤنٹ کے لیے سیٹ کردہ ریبیٹ ریٹ ظاہر کرتا ہے۔
حجم: اس اکاؤنٹ پر کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈ کردہ مجموعی حجم کو لاٹس یا ملین
USD میں دکھاتا ہے؛ اس پر کلک کرنے سے باری باری ان دونوں ویلیوز پر آیا جاسکتا ہے۔ ڈیفالٹ
طور پر لاٹس دکھائی جاتی ہیں۔
منافع: کلائنٹس اکاؤنٹ سے وصول کردہ مجموعی پارٹنر کمیشن ظاہر کرتا ہے
(USD)۔
ریبیٹ: کلائنٹ کو ادا کردہ مجموعی ریبیٹ ظاہر کرتا ہے (USD)۔
اکاؤنٹ کی قسم: کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی قسم ظاہر کرتا ہے۔
اکاؤنٹ رجسٹریشن کی تاریخ: کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی تاریخِ تخلیق ظاہر کرتا ہے۔
کلائنٹ کا ملک: کلائنٹ کا رجسٹریشن ملک ظاہر کرتا ہے۔
ریبیٹس ہسٹری دیکھیں: یہ کلائنٹ کے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے
فلٹر کردہ ریبیٹس ہسٹری سیکشن پر لے جاتا ہے۔
ریبیٹس ہسٹری
ریبیٹ ہسٹری سیکشن آپ کے کلائنٹس کو ادا شدہ ریبیٹس کا تمام سابقہ ریکارڈ
فراہم کرتا ہے۔
منافع: منتخب کردہ دورانیے میں کلائنٹس سے USD میں وصول کردہ کمیشن کی
مجموعی رقم۔
ادا کردہ ریبیٹس: منتخب کردہ دورانیے میں USD میں ادا کردہ ریبیٹ کی مجموعی
رقم؛
فلٹرز:
ادائیگی کا دورانیہ: ریبیٹس کی ادائیگی کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود
ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ 2 تاریخیں منتخب کریں، جو متعین کردہ دورانیے کے لحاظ سے نتائج کو
فلٹر کریں گی؛ صرف موجودہ اور ماضی کی تاریخیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔
کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ ٹریڈنگ اکاؤنٹ یا کئی مختلف ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لحاظ
سے فلٹر کرنے کے لیے۔
کلائنٹ ID: کلائنٹ کے یوزر ID نمبر یا مختلف کلائنٹ ID کے لحاظ سے ٹیبل میں
موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔
معلومات:
ادائیگی کی تاریخ: یہ ریبیٹ کا اسٹیٹس ادا شدہ پر تبدیل ہونے پر تاریخ
دکھاتا ہے۔
ریبیٹ %: کلائنٹ اکاؤنٹ کے لیے سیٹ کردہ ریبیٹ ریٹ ظاہر کرتا ہے۔
کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر ظاہر کرتا ہے۔
حجم: کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈ کردہ حجم کو لاٹس یا ملین USD میں دکھاتا ہے۔
ڈیفالٹ طور پر لاٹس دکھائی جاتی ہیں۔
منافع: کلائنٹس اکاؤنٹ سے موصول شدہ کمیشن دکھاتا ہے۔
ریبیٹ: ادائیگی کی تاریخ کے کالم میں ظاہر ہونے والی تاریخ پر کلائنٹ کو ادا
کردہ IB ریبیٹ دکھاتا ہے (USD)۔
اسٹیٹس: دی گئی ریبیٹس کا موجودہ اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے، بشمول
پراسیسنگ، ادا کردہ، خرابی۔