مرحلہ 1: آپ کے پرسنل Back Office کی رجسٹریشن کا طریقہ بہت آسان ہے۔ بس مین پیج پر "رجسٹریشن" کے بٹن پر کلک کریں یا ٹریڈر کے طور پر رجسٹر ہونے کے لیے اس لِنک کو فالو کریں یا پارٹنر کے طور پر رجسٹر ہونے کے لیے اس لِنک کو فالو کریں۔
پاسورڈ 6 سے 15 حروف پر مشتمل ہونا چاہیے، جس میں چھوٹے حروفِ تہجی اور بڑے حروفِ تہجی (A-Z, a-z) اور اعداد (0-9) شامل ہوں۔ ان علامات کا دھیان رہے کہ !"#$%& علامات اور خالی جگہ (اسپیس) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
پاسورڈ کے لیے مثال دیکھیں: yS22Fr45
ٹریڈر اکاؤنٹ منتخب کرنے کی صورت میں معلومات فراہم کرنے کے بعد، "رجسٹر" پر کلک کریں،
یا پارٹنر اکاؤنٹ کی صورت میں "ایک پارٹنر بنیں" پر کلک کریں۔
یہ ممکن ہے کہ آپ بیک وقت ٹریڈر اور پارٹنر دونوں ہوں، آپ اپنے Back Office میں جا کر کسی بھی وقت پارٹنر اکاؤنٹ یا ٹریڈر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
مرحلہ 3: مرحلہ 3: مبارک ہو! آپ نے کامیابی سے اپنا Back Office کھول لیا ہے، اس کے ساتھ ہی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولا جا چکا ہے
نوٹ فرمائیں کہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے درکار معلومات آپ کے ای میل ایڈریس پر بھیج دی گئی ہیں۔
ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد آپ بآسانی IB پارٹنر بھی بن سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے بیک آفس میں لاگ ان کرنا اور پارٹنرشپ سیکشن میں "Become IB Partner" کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔ اب آپ JustMarkets پارٹنر پروگرام میں شامل ہوگئے ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ آپ صرف ایک IB اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ IB کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
اپنے بیک آفس میں بائیں مینو باکس "Partnership"میں آپ کو کلائنٹس کو راغب کرنے اور پیسہ کمانے سے متعلق تمام معلومات (بشمول پارٹنر کا ریفرل لنک اور بینرز) مل جائیں گی۔ علاوہ ازیں، آپ نئے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بینر میں اپنی پسند کے مطابق ردّ و بدل بھی کر سکتے ہیں۔
آپ کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ، الیکٹرانک ادائیگی یا پےمنٹ ایجنٹ کے ذریعے رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ ادائیگی کے دستیاب طریقوں، شرائط اور فیس کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
رقم جمع کروانے کے لیے، اپنا بیک آفس کھولیں ← اکاؤنٹ آپریشنز ← رقم جمع کروائیں یا صرف اس لنک پر کلک کریں اور مطلوبہ طریقہ کار پر عمل کریں۔
بلاشبہ کمپنی میں تمام اکاؤنٹس آیا وہ تجارتی یا مشقی ہوں ایک ہی اصول پر چلتے ہیں۔ آپ کو مالیاتی معاہدوں کے ایک سے نرخ نامے موصول ہوتے ہیں اور ایک ہی طرح سے مارکیٹ کی صورتحال کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جاتی ہے۔ البتہ ان میں یہ فرق ہوتا ہے کہ آپ اپنی رقم جمع نہیں کرواتے اور "ورچوئل" رقم کے ساتھ تجارت کرتے ہیں، جو نکلوائی نہیں جا سکتی لہٰذا عملی سرگرمیوں کے نفسیاتی پہلو مختلف ہوتے ہیں۔ اپنے مشقی اکاؤنٹ پر تجارت کرتے ہوئے آپ اپنی حکمتِ عملیوں کو اپنی رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر آزما سکتے ہیں۔ آپ مشقی اکاؤنٹ اس پیج پر کھول سکتے ہیں۔ تجارتی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو بیک آفس میں اندراج کروا کر تجارتی اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔
متوجہ ہوں! بیعانے کی تبدیلی سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے اکاؤنٹ پر کوئی آرڈرز کھلے نہیں ہیں یا کھلے آرڈر ہونے کی صورت میں اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کے پاس مارجن کی شرائط پوری کرنے کے لئے کافی رقم موجود ہے۔ بیعانے میں ردوبدل،
کھلے آرڈرز میں مارجن کی شرائط میں تبدیلی کا باعت بنتی ہے اور ناکافی رقم ہونے کی صورت میں سٹاپ آؤٹ کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ مارجن کی شرائط اور بیعانے کے اصول.ARN (ایکوائرر ریفرنس نمبر) وہ خاص نمبر ہے جو رقم کی منتقلی کے دوران آپ کے لین دین کو تفویض کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے آپ اپنے بینک میں اس کے اسٹیٹس کے بارے میں معلوم لے سکتے ہیں۔ یہ نمبر ہر لین دین کے لئے منفرد ہوتا ہے اور رقم کی کامیاب منتقلی کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔
ARN، مرچنٹ کے بینک (حاصل کرنے والے بینک) کی طرف سے رقم بھیجنے اور کارڈ ہولڈر کے بینک (جاری کرنے والے بینک) میں منتقل ہونے کے عمل کے دوران رقم کی نقل و حرکت ٹریک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ARN کوڈ بینکوں کو رقم کے لین دین اور متعلقہ کارروائی کی تصدیق کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اگر 14 کاروباری دنوں میں بھیجی گئی رقم آپ کے کارڈ میں جمع نہ ہو تو کارڈ پروسیسر آپ کو ARN کوڈ فراہم کرتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہو جائے تو [email protected] یا [email protected] کو تحریری طور پر ARN بھیجنے کی درخواست کریں۔
اپنی ARN کوڈ والی ای میل کو پرنٹ کریں اور اپنے بینک جا کر عملے سے کہیں کہ آپ کو چارج بیک یا متنازعہ ادائیگیوں کے شعبے میں جانا ہے۔ وضاحت کریں کہ آپ کو ARN موصول ہوا ہے اور آپ اپنے کارڈ میں رقم کی وصولی کے منتظر ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے بینک کی آن لائن سپورٹ سروس یا بینک کے کیشیئر سے رابطہ نہ کریں کیونکہ وہ ایسی درخواستوں پر کاروائی کے لئے تربیت یافتہ نہیں ہوتے اور آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔ ایسی درخواست کے لئے آپ کو خود بینک جانا چاہیئے، لہٰذا ای میل بھیجنے یا آن لائن اپنے بینک سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اگر آپ کا بینک فراہم کردہ ARN کے تحت رقم کی منتقلی تلاش نہ کر سکے تو اپنے بینک سے کہیں کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ اس معاملے کی تحقیق کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایسی کوئی منتقلی نہیں پائی گئی۔ اس (تصدیقی) دستاویز کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں، ہم اپنی طرف سے معاملے کی ضروری تحقیقات کریں گے۔
JustMarkets اپنے کلائنٹس کے لیے بہترین ٹریڈنگ شرائط پیش کرتا ہے اور انھیں ضروری ٹریڈنگ ٹولز، حکمت عملی، لو سپریڈ اور لچکدار لیوریج فراہم کرتا ہے۔ اس وقت مختلف ٹریڈنگ شرائط کے ساتھ مختلف قسم کے اکاونٹ دستیاب ہیں۔ اس سے کلائنٹ اپنے لیے موزوں ترین شرائط والے اکاؤنٹ کا انتخاب کر سکتا ہے۔
MetaTrader4 پر ٹریڈنگ کے لیے کلائنٹ Standard Cent, Standard, Pro یا Raw Spread اکاؤنٹ کا انتخاب کرسکتا ہے۔ MetaTrader5 پر Standard, Pro اور Raw Spread اکاؤنٹ دستیاب ہیں۔ MT5 پلیٹ فارم میں آپ کاپی ٹریڈنگ، موبائل ٹریڈنگ اور دیگر جدید خصوصیات کے شعبے میں نمایاں بہتری سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
میٹاٹریڈر تجارتی پلیٹ فارم کی انسٹالیشن کے دوران "مارکیٹ واچ" میں مالیاتی معاہدوں کی محدود فہرست آویزاں کی جاتی ہے۔اگر آپ کوئی علامت شامل کرنا یا چھپانا چاہتے ہیں تو "مارکیٹ واچ" پر رائٹ-کلک کریں اور سامنے آنے والے مینو میں "سمبلز" کا انتخاب کریں۔ پھر ضروری گروہ کو وسیع کریں، علامت منتخب کریں اور "شو/ہایئڈ" کے بٹن کو کلک کریں۔
اس کے علاوہ، تجارتی ٹرمینل اس کی بھی اجازت دیتا ہے:کم سے کم ڈپازٹ نہ رکھنے کی وجہ سے ٹریڈنگ غیر فعال ہوسکتی ہے۔ Standard Cent اورStandard اکاؤنٹس کے لیے کم سے کم ڈپازٹ 1 امریکی ڈالر ہے، Pro اور Raw Spread اکاؤنٹس سے ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے اکاؤنٹ میں 100 امریکی ڈالر کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں اور اکاؤنٹ میں رقم ناکافی ہے تو اپنے اکاؤنٹ میں مزید رقم جمع کروائیں یا کسی اور قسم کا اکاؤنٹ کھولیں اور کم سے کم ڈپازٹ کی شرط پوری کرنے کے لیے رقم اندرونی طور پر منتقل کریں۔
نیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے برائے مہربانی اپنے بیک آفس میں لاگ ان کریں اور اس لنک پر کلک کریں۔
اندرونی طور پر رقم منتقل کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
اگر یہ حل مفید ثابت نہ ہو تو برائے مہربانی ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
swap ایک کاروباری دن کی آدھی رات کو کلوزنگ آرڈر پر عمل اور اگلے دن کلوزنگ قیمت پر دوبارہ کھولنے کی فیس ہے swap فری اکاؤنٹ کے ذریعے ٹریڈرز اپنی پوزیشنیں swap سائز کے اضافے یا اکاؤنٹ سے چارج کیے بغیر جب تک چاہیں کھلی رکھ سکتے ہیں۔ اس صورت میں صرف مخصوص مدت کے لئے زر مبادلہ کی شرح میں تبدیلی ہی ٹریڈنگ کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ Swaps ٹریڈنگ ٹرمینل میں موجود ہوتے ہیں۔
Swap کی سطح دیکھنے کے لیےMarket Watch پر رائٹ کلک کریں اور کونٹکسٹ مینو میں "Symbols" منتخب کریں۔ پھر مطلوبہ انسٹرومنٹ منتخب کریں اور"Properties" کے بٹن پر کلک کریں۔ سامنے نظر آنے والی ونڈو میں آپ کو طویل اور مختصر پوزیشنوں کے لیے swaps مل جایئں گے۔
برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم مسلم ممالک کے کلائنٹس کے لئے بائے ڈیفالٹ swap فری اکاؤنٹ فراہم کرتے ہیں۔