Justmarkets | JUST COMFORTABLE TRADING

MetaTrader 5 iOS

MetaTrader5

MetaTrader5 کرنسی، اسٹاک، ایکوئٹی اور دیگر مارکیٹس کے لیے ایک جدید ٹریڈنگ سسٹم ہے۔ اس کی مدد سے، آپ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے فون یا ٹیبلیٹ سے مالیاتی اثاثوں میں ٹریڈ کرسکتے ہیں۔

MetaTrader5 کی مدد سے آپ JustMarkets کے سرور سے منسلک ہوسکتے ہیں، اسٹاک اور کرنسی کے نرخ نامے وصول کرسکتے ہیں، چارٹس اور تیکنیکی شناخت کنندہ عوامل استعمال کرتے ہوئے مارکیٹ کا تجزیہ کرسکتے ہیں، ٹرانزیکشنز عمل میں لاسکتے ہیں اور پوزیشن اکاؤنٹنگ سسٹم کے اندر رہتے ہوئے ٹریڈنگ کے معاملات کا سابقہ ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

MetaTrader5 برائے آئی فون/آئی پیڈ

MetaTrader5 کا iOS ورژن کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے اور پروگرام کے ‘‘ڈیسک ٹاپ’’ ورژن سے خصوصیات کا تقریباً ایک مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے۔ براہِ راست اپنے فون سے نرخ ناموں کا تجزیہ کریں، پیشگوئی کے اعداد و شمار متعین کریں، شناخت کنندہ عوامل استعمال کریں اور نئے آرڈرز تخلیق کریں۔ پروگرام کا انٹرفیس انتہائی دلکش اور باسہولت ہے، آئی فون اور MetaTrader5 ڈیسک ٹاپ کا کوئی بھی صارف موبائل ورژن کی افعالیت سے انتہائی مطمئن رہے گا۔

iPhone

ٹریڈنگ:

  • تمام مارکیٹس کے لیے اصل وقت پر مبنی (ریئل ٹائم) نرخ نامے؛
  • ٹریڈ آرڈرز، بشمول زیرِ التواء آرڈرز کا مکمل مجموعہ؛
  • زیادہ سے زیادہ 32 نرخ ناموں کی حامل مارکیٹ کی گہرائی (درجہ II)؛
  • ٹریڈنگ کے تمام نوعیت کے افعال؛
  • ٹریڈنگ کا تفصیلی سابقہ ریکارڈ؛
  • ایلیمنٹس اور چارٹس کے درمیان تیز رفتار منتقلی؛
  • بذریعہ آواز اطلاعی پیغامات؛
  • چارٹ میں رنگوں کے آپشنز؛
  • خودکار ٹریڈنگ لیولز۔

تیکنیکی تجزیہ:

  • اصل وقت پر مبنی (ریئل ٹائم) اسکیلنگ اور اسکرولنگ کی افعالیت کے ساتھ فاریکس کے اثاثوں اور اسٹاکس پر نرخ ناموں کے باہمی ربط کے حامل چارٹس؛
  • ٹریڈرز کے مابین 30 مقبول ترین تیکنیکی شناخت کنندہ عوامل؛
  • 24 تجزیاتی اشکال: سطور، چینلز، جیومیٹری کی اشکال اور ٹولز؛
  • 9 میعادی دورانیے: M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN؛
  • آسان ٹریڈنگ کے لیے 3 اقسام کے چارٹس: عمودی ستون، جاپانی موم بتیاں اور منقسم خط۔

میں MetaTrader5 برائے آئی فون کہاں سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرسکتا ہوں؟

MT5 برائے آئی فون ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے:
  • 1. اپنے ڈیوائس پر ایپلی کیشن چلائیں۔
  • 2. موجودہ اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں۔ MT5 برائے IOS ایپلی کیشن میں، آپ صرف ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ ایک حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانے کے لیے، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوں۔
  • 3. ضروری سرور منتخب کریں۔
  • 4. لاگ ان (اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں۔
ڈاؤن لوڈ کریںMetaTrader5 کے لیے iPhone