Multi Account Manager (MAM) ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو فنڈ منیجرز، مَنی منیجرز اور پورٹ فولیو منیجرز کو ایک ہی ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے بیک وقت ایک سے زائد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو مینیج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
MAM سافٹ ویئر ایک ریگولر MT4 پلیٹ فارم کے تمام فیچرز بشمول چارٹنگ پیکج اور ایکسپرٹ ایڈوائزر فراہم کرتا ہے۔ تمام پروسیسنگ سروسر کے ذریعے مرکزی طور پر کی جاتی ہے، سیکڑوں اکاؤنٹس کی ٹریڈنگ ایک کلک سے کی جا سکتی ہے اور ورچوئل طور پر ایلوکیشنز میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔
رجسٹر ہوں اور اپنے لائیو اکاؤنٹ میں کم از کم $5,000 کی رقم جمع کروائیں
$5,000 کی کُل سرمایہ کاری کے ساتھ کم از کم 2 سرمایہ کاروں کا ہونا لازمی ہے
اپنے ماسٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مینیج کردہ اکاؤنٹس میں آرڈرز کی کثیر تعداد میں تکمیل کرنا شروع کریں
ایسے پروفیشنلز اپنے ماسٹر اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی لامحدود کلائنٹس کو ہینڈل کر سکتے ہیں جنھوں نے بطور مَنی منیجر JustMarkets کے ساتھ شراکت داری (پارٹنر بننے) کا فیصلہ کیا۔
کارکردگی کی فیس لاگو ہو گی اور محدود پاور آف اٹارنی کے مطابق خود کار طور پر کلائنٹس کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے کاٹی جائے گی، جو اس تمام عمل کو شفّاف اور باسہولت بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
ایسے کلائنٹس جنھوں نے خود ٹریڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ رقم فراہم کی کہ MM اسے مینیج کرے، وہ یہ چیک کر سکیں گے کہ مَنی منیجر کی ٹریڈنگ کے ذریعے سرمایہ کاری میں کیسے اضافہ ہوا ہے۔ ایسے سرمایہ کار، اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرتے ہیں اور اکاؤنٹ منیجر کی طرف سے کی گئی ٹریڈنگ کا جائزہ لینے کے لیے انھیں مکمل رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ایک اور سہولت جو کہ JustMarkets MAM سولوشن فراہم کرتا ہے وہ یہ ہے کہ سرمایہ کار اپنے درجنوں اکاؤنٹس مختلف مَنی منیجرز سے منسلک کر سکتا ہے۔
اوپن پوزیشنز کا ریئل ٹائم کنٹرول، ایکوئٹی اور تمام منظم کردہ اکاؤنٹس کے نفع نقصان (P&L) کی مانیٹرنگ
ٹریڈنگ اسٹائل کی کوئی قید نہیں، ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA) ٹریڈنگ کی اجازت ہے
کارکردگی کی فیس ایڈجسٹ کی جا سکتی ہے
منیجر کی طرف سے سیٹ کیے گئے ایلوکیشن کے ایک سے زائد طریقے (بیلنس یا ایکوئٹی کے مطابق)
تیز اور قابلِ اعتبار MT4 سرورز
کلائنٹ ایلوکیشن – فُل، مِنی اور مائیکرو لاٹ سائز (انتہائی کم 0.01 لاٹس سے شروع)
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں! JustMarkets، مَنی منیجرز کی جانب سے کیے گئے کسی بھی فیصلے میں شریک نہیں ہوتی اور منتخب کردہ مَنی منیجر کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی یا کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی ضمانت نہیں دیتی، نہ ہی اس کی نمائندگی کرتی ہے اور اس حوالے سے کسی امر کی ذمہ دار نہیں ہے۔