MetaTrader فاریکس کے لیے ایک آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے میٹا کوٹس سافٹ ویئر نے مرتب کیا ہے۔ MetaTrader 2005 سے ونڈوز پی سی پر زیرِ استعمال ہے اور بیشتر ٹریڈرز اسے آج کی تاریخ تک مرتب کردہ عمدہ ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم تصور کرتے ہیں۔ اینڈرائیڈ اور iOS بھی اُن افراد کے لیے اپنے ذاتی ورژنز رکھتے ہیں جنہیں ان کی ضرورت ہو۔
تاہم، انفرادی طور پر کام کرنے والی یہ ایپس حرفِ آخر نہیں ہیں۔ ایسے بے شمار ٹریڈرز ہیں جو Linux، Mac OS، Chrome OS اور باضابطہ مطابقت کے عدم حامل دیگر سسٹمز چلا رہے ہیں۔ اور ان کے لیے، میٹا کوٹس نے ویب پر مبنی ایک نئے MetaTrader ویب – جسے صارفین نے فوراً ہی ویب ٹریڈر کا نام دے دیا ہے، کا اجراء کیا ہے۔
MetaTrader ویب، ڈیسک ٹاپ کلائنٹ کے لیے ہر پہلو کے لحاظ سے ایک مکمل متبادل نہیں ہے – اس میں کچھ خصوصیات ایسی ہیں جن سے افعالیت میں کمی آئی ہے یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ تاہم، اس میں بعض منفرد فوائد بھی ہیں۔
بلاشبہ، آپ کو کچھ سہولیات حاصل نہیں بھی ہوں گی۔ مثلاً، آپ MetaTrader کے ویب ورژن میں ماہر ایڈوائزرز کو استعمال نہیں کرسکتے۔ انہیں حذف کردیا گیا تھا کیونکہ ویب ایپلی کیشن وسائل کی محدود مقدار کی حامل ہوتی ہے اور ٹریڈنگ روبوٹس انہیں غیر محتاط انداز میں استعمال کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔ لہذا، اگر آپ کی ٹریڈنگ کی حکمتِ عملی بڑے پیمانے پر ماہر ایڈوائزرز پر منحصر رہتی ہے، تو ممکن ہے آپ کو MetaTrader4 پی سی یا MetaTrader5 پی سی سے استفادہ کرنا پڑے۔
بیشتر ٹریڈرز ونڈوز پی سیز استعمال کر رہے ہیں جو بآسانی MetaTrader4/5 پی سی کو چلا سکتے ہیں جوکہ زیادہ مستحکم اور طاقتور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ تاہم، کچھ حالات ایسے بھی ہیں جب MetaTrader ویب واحد آپشن رہ جاتا ہے:
دوسری جانب، ایسے معاملات بھی ہیں جب ویب ٹریڈر کے استعمال کی تجویز نہیں دی جاتی۔ مثلاً، جب آپ کے پاس عمدہ انٹرنیٹ کنکشن نہ ہو تو MetaTrader4/5 پی سی یا حتیٰ کہ موبائل ورژنز پر آپ کو کم لیگز اور بہتر استفادہ حاصل ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ویب ٹریڈر کو نسبتاً ذرا زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔
مجموعی طور پر، MetaTrader ویب انتہائی حد کے حامل مسائل کے لیے ایک ٹول ہے۔ اسے بطور اضافی ٹول استعمال کرنا ہر لحاظ سے بہتر ہے، اور چونکہ آپ اسے کُل وقتی بنیاد پر استعمال کرسکتے ہیں، تو اس سے ڈیسک ٹاپ کی سہولت کے ساتھ کہیں بہتر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ پھر بھی آپ ان میں سے کسی انتہائی حد کے مسئلے میں گرفتار ہوجائیں، تو آپ کو احساس ہوگا کہ MetaTrader ویب کتنا باکمال ہے۔
JustMarkets پر ڈیمو اور لائیو دونوں اکاؤنٹس کے ساتھ MetaTrader کی آن لائن سہولت موجود ہے۔ آپ اسے اپنے بنیادی ٹریڈنگ پلیٹ فارم یا پھر ڈیسک ٹاپ یا موبائل کی سہولت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
ویب ٹریڈر کے استعمال کا اہل بننے کے لیے آپ کو پہلے JustMarkets اکاؤنٹ تخلیق کرنا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے، سائن اپ کریں۔