JustMarkets کمپنی اپنے کلائنٹس کو فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرتے ہوئے 1:1سے 1:3000 تک کسی بھی حجم کی لیورج استعمال کر نے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اس سہولت کی بدولت ہمارے کلائنٹس کو یہ فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ – وہ سرمائے کے حجم سے قطع نظر ٹریڈنگ کی مختلف حکمتِ عملیاں استعمال کر سکتے ہیں۔
برائے مہربانی اس حقیقت کو ذہن میں رکھیں کہ لیورج کے حجم کا انحصار آپ کی جانب سے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کے ساتھ ساتھ اس میں موجود رقم پر ہوتا ہے۔
آپ کے اکاؤنٹ کا درکار مارجن آپ کی لیوریج سے منسلک ہے۔ لیوریج تبدیل کرنے سے درکار مارجن بھی تبدیل ہو گا۔ بالکل ایسے ہی جیسے مارکیٹ کے حالات کے مطابق اسپریڈز تبدیل ہو سکتے ہیں اسی طرح آپ کے لیے دستیاب لیوریج بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ ایسا متعدد وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے جن کی وضاحت ذیل میں کی گئی ہے۔
ایکوئٹی، امریکی ڈالر | زیادہ سے زیادہ لیوریج* |
---|---|
0 – 999 | 1:3000 |
1,000 – 4,999 | 1:2000 |
5,000 – 39,999 | 1:1000 |
40,000 or more | 1:500 |
*ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی زیادہ سے زیادہ لیوریج مختلف ہو سکتی ہے جس کا انحصار ان کی خصوصیات پر ہوتا ہے۔
کسی اہم ترین معاشی خبر کے شائع یا نشر ہونے سے 10 منٹ پہلے اور 5 منٹ بعد تک، متاثرہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر اوپن کی جانے والی نئی پوزیشنوں کے لیے درکار مارجن کا حساب معمول سے کم لیوریج کی حد کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ آپ ہمارے معاشی کیلنڈر پر دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی اہم ترین معاشی خبر کب شائع یا نشر کی جائے گی۔
رول اوور، ہفتہ وار چھٹیوں یعنی ویک اینڈز اور عام تعطیلات کے دوران بھی کچھ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس پر معمول سے زائد مارجن کا اُصول لاگو ہوتا ہے۔ اس عرصے کے دوران ان انسٹرومنٹس کی لیوریج نسبتاً کم ہوتی ہے۔
زائد درکار مارجن کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔