لوگو
ہمارا لوگو ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو کہ JustMarkets برانڈ کے لیے اعتماد اور بھروسے کی علامت ہے۔ ہم درج ذیل رنگوں کے مجموعے استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں: سفید بیک گراؤنڈ پر نیلا ٹیکسٹ، نیلے بیک گراؤنڈ پر سفید ٹیکسٹ اور سفید بیک گراؤنڈ پر کالا ٹیکسٹ۔ ہمارے لوگو کو پھیلانے یا گھمانے سے گریز کریں — پیج کے فارمیٹ کی تبدیلی کے مطابق اسے متناسب طور پر اسکیل کیا جانا چاہیے۔
پرومو میٹیریل
بینرز اور پرومو میٹیریل (تشہیری مواد) میں چھوٹا بڑا، ترچھا کیے بغیر یا گھمائے بغیر کمپنی کا موجودہ لوگو استعمال ہونا چاہیے۔ بٹنوں کی پوزیشن اور لوگو کی پوزیشن سیدھی ہونی چاہیے۔
ہیڈنگز کے لیے بہتر یہ ہے کہ Ubuntu یا Gilroy فونٹ استعمال کیا جائے۔ دیگر متن کے لیے Poppins ایک قابلِ قبول انتخاب ہے۔
تمام تصاویر وغیرہ 2d فارمیٹ میں ہونی چاہئیں۔ 3d ڈیزائن سے اجتناب کریں۔
برانڈ کا نام
ہمارے برانڈ نیم کے درست سپیلنگ کلائنٹس کا اعتماد بڑھاتے ہیں اور ہماری ساکھ برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمارے پارٹنرز اور کلائنٹس عموماّ غلط سپیلنگ کو دھوکہ دہی کی علامت سمجھتے ہیں۔
JustMarkets
Just Markets
justMarkets
justmarkets
Just markets
just Markets
JustMarkets Copytrading
JustMarkets Copy Trading
پروموشن میسجز
ہم اپنے آپشن سے متعلق حقیقت پسند اور اپنے کلائنٹس کے ساتھ مکمل طور پر ایماندار ہیں۔ لہٰذا فوری اور آسان کمائی کا وعدہ کر کے صارفین کو گمراہ نہ کریں۔ کلائنٹس کے ساتھ مضبوط اور قابلِ اعتماد تعلقات کے لیے ہمارے تجویز کردہ الفاظ استعمال کریں۔
آسان پلیٹ فارم
سادہ ٹولز
آسان کمائی
آسان ٹریڈنگ
محفوظ ٹریڈنگ پلیٹ فارم
محفوظ ٹریڈنگ
رِسک فری ڈیمو اکاؤنٹ
رِسک فری ٹریڈنگ
URLs بنانا
ڈومین بناتے ہوئے JustMarketsبرانڈ کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ممکنہ کلائنٹس کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
دستبرداری
ہمارا مقصد مساوی شرائط پر نتیجہ خیز اور باہمی فوائد پر مبنی تعاون ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری واضح اور شفّاف طریقے سے بیان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے وعدوں کا حصّہ دار بننے کے لیے برائے مہربانی کلائنٹس پر واضح کریں کہ آپ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ JustMarkets کی ملکیت ہیں اور نہ ہی اس کی زیرِانتظام کام کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے لیے
یہ پیج JustMarkets کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی زیرانتظام کام کرتا ہے'
یہ پیج JustMarkets کے آفیشل پارٹنر کی ملکیت ہے اور اسی کی زیرِ نگرانی کام کرتا ہے'، یا اس سے ملتی جلتی تحریر
ویب سائٹس کے لیے
جہاں جہاں فیس، چارجز، اور کمیشن کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ درست ہے اور اسے چھوٹے پرنٹ میں چھپایا یا ڈس کلیمر میں شامل نہیں کیا گیا۔
اگر آپ پبلک ریسورسز کا حوالہ دیتے ہیں تو متعلقہ پیجز کے لِنکس بھی شامل کریں۔
پابندیاں
تمام شائع کردہ متن کو احتیاط سے چیک کریں کہ یہ قانون سے مطابقت رکھتا ہو اور کمپنی کی ساکھ کے لیے نقصان دہ نہ ہو۔
درج ذیل کا استعمال ممنوع ہے:
- فحش، گستاخ اور پورنوگرافک مواد؛
- نامناسب معلومات پر مشتمل ریسورسز کے لنکس؛
- جوئے اور کیسینو کا تذکرہ؛
- سوشل نیٹ ورکس پر اور ای میل کے ذریعے سپام میلنگ؛
- ہماری ویب سائٹ کے فوٹر کا متن؛
- کاپی رائٹ والے لوگو؛
- ملکوں کے جھنڈے۔
- لوگو اور/یا فائننشل ریگولیٹرز کے نام۔
اس کے علاوہ، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ایسے اِنٹرپرینیورز کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں جو کاروبار کرنے میں سنجیدہ ہوں۔
اس سلسلے میں ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ:
- ہمارے پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کے لیے اپنے رشتہ داروں/دوستوں/ جاننے والوں کو خود سے ریفر نہ کریں؛
- زیادہ متنوّع کلائنٹس کو راغب کریں، آپ کی آمدنی صرف ایک کلائنٹ پر منحصر نہیں ہونی چاہیئے؛
- اگر آپ کی آمدنی کا %30 سے زائد ایک کلائنٹ سے آتا ہے، تو ہم آپ کے ساتھ تعاون کی شرائط کا دوبارہ جائزہ لے سکتے ہیں؛
- اگر کمیشن کی ادائیگی سپریڈ سے ہونے والی آمدنی سے زائد ہو تو ہم ادائیگیوں کی تعداد/فریکوئنسی پر نظر ثانی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں؛
مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں، مزید معلومات کے لیے ہمارا انٹروڈیوسنگ بروکر ایگریمنٹ پڑھیں۔
منظوری
ہماری ٹیم کسی بھی وقت آپ کے پروموشنل مواد (تصاویر، تخلیقات، لینڈنگ پیجز، ای میلز) کی منظوری کی درخواست کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اگر یہ مواد ہماری پالیسیوں سے مطابقت نہ رکھتا ہو ہو تو ہم آپ کو اس میں تبدیلیاں کرنے کی ہدایات دے سکتے ہیں۔