اقتصادی کیلنڈر

Economic Calendar by Myfxbook.com

*میں ظاہر کیا جاتا ہے GMTوقت

اقتصادی کیلنڈر سے کیا مراد ہے؟

اقتصادی کیلنڈر ایک ایسا آلہ ہے جو تمام اہم اقتصادی ایونٹس کی فہرست پیش کرتا ہے۔ بعض کیلنڈرز اہم اشاروں، اشاریوں اور درجہ بندیوں کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔

JustMarkets اقتصادی کیلنڈر پیش کرتا ہے:
  • 1000 سے زائد اقتصادی ایونٹس؛
  • 50 سے زائد ممالک کے لیے حقیقی وقت پر مبنی براہِ راست نگرانی؛
  • ایونٹ کے تاثر کے لحاظ سے درجہ بندی؛
  • آپ کے محلِ وقوع کے لحاظ سے قابلِ ترمیم ٹائم زونز؛
  • اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز؛

ہم دنیا بھر کے لاکھوں صحافیوں کی مدد سے کیلنڈر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ اعداد و شمار 24 گھنٹے، ہفتے میں 5 دن براہِ راست ملتے ہیں۔ خواہ کچھ بھی ہو رہا ہو، ہم اس بات کو ہمیشہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کو تازہ ترین خبریں اور وہ اعداد و شمار ملیں جو آپ کے لئے نہائت موزوں ہوں۔

اقتصادی ایونٹس کیا ہوتے ہیں؟

اقتصادی ایونٹس نیوزریلیزز، رپورٹوں کی اشاعتیں، حکومتی عہدیداروں اور دیگر ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیانات ہوتے ہیں جو Forex کے نرخ ناموں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

معروف اقتصادی ایونٹس کی چند مثالیں یہ ہیں:
  • جی ڈی پی رپورٹ کی اشاعتیں؛
  • FOMC منٹس کی اشاعت،
  • جاب اوپننگز اور ٹرن اوور سروے اپ ڈیٹ؛
  • کلیدی شرحِ سود کے حوالے سے ECB کے صدر کی تقریر؛
  • برطانیہ کے یورپین یونین چھوڑنے کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ کا ووٹ۔

یہ تمام ایونٹس مساوی طور پر طاقتور نہیں ہوتے۔ لیکن ان میں سے ہر ایک اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور مارکیٹ کو متاثر کرتے ہوئے مکمل حصص کی خریداری یا فروخت کا باعث بن سکتا ہے۔

تاجروں کے لیے اقتصادی کیلنڈر کیوں ضروری ہے

اقتصادیات مطالعے کی ایک ایسی شاخ ہے جو حقیقی دنیا میں ہونے والے واقعات سے حد درجہ متاثر ہوتی ہے، اور اقتصادی اصولوں کو زیرِ عمل رکھنے والی FX تجارت اس بات کا ثبوت ہے۔ لہذا اگرچہ ریاضیاتی نمونے اور قیمت کے عمل کے دیگر نظام عموماً قابلِ اعتماد رہتے ہیں، تاہم حقیقی دنیا میں کوئی اہم واقعہ رونما ہونے پر یہ بڑی حد تک ناکارہ ہوجاتے ہیں۔

اقتصادی کیلنڈرز مزید تجزیے کے لیے اعداد و شمار فراہم کرتے ہیں اور اس پیشگوئی میں مدد دیتے ہیں کہ مستقبل میں Forex مارکیٹ کی سمت کیا ہوگی۔ انہیں زیادہ تر بنیادی تجزیے جاننے کے خواہشمند افراد کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے۔ FX تجارت کی بعض حکمتِ عملیوں جیسے کہ سکیلپنگ کو اقتصادی کیلنڈرز استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا جاتا ہے تاکہ مارکیٹوں اور تجارت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کی پیشگوئی کی جاسکے اور یوں اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔

تاہم، اگر آپ بنیادی اقتصادی تجزیے کو ناپسند کرتے ہیں اور قیمت کے عمل کی حکمتِ عملیاں جاننے کے خواہشمند رہتے ہیں، تب بھی آپ یہ جاننے کے لیے اقتصادی کیلنڈر استعمال کرسکتے ہیں کہ مارکیٹ کب حقیقی دنیا کے واقعات سے متاثر ہوسکتی ہے۔

اقتصادی کیلنڈر کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے

JustMarkets کا اقتصادی کیلنڈر تجارت سے متعلقہ تمام ایونٹس کو تاریخ وار ترتیب سے پیش کرتا ہے۔
  • پہلا کالم ایونٹ رونما ہونے کی قطعی تاریخ اور وقت بتاتا ہے؛
  • دوسرا کالم بتاتا ہے کہ اس کے آغاز میں کتنا وقت باقی ہے؛
  • تیسرے کالم میں ایونٹ کا نام، اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے منظرِ عام پر آنے والے ملک کا جھنڈا ہوتا ہے؛
  • چوتھا کالم وضاحت کرتا ہے کہ مارکیٹ پر ایونٹ کا کتنا اثر پڑے گا اور یہ کتنا اتار چڑھاؤ پیدا کرسکتا ہے؛
  • پانچواں کالم ایونٹ کی جانب سے کرنسی میں پیشگوئی کے تحت بروئے کار آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتاتا ہے؛
  • چھٹا کالم ضرورت پڑنے پر پیشگوئی والے بیان پر نظرِ ثانی کرتا ہے؛
  • ساتواں کالم اُسی وقت پُر ہوتا ہے جب ایونٹ مکمل ہوجائے، تب یہ کرنسی پر پڑنے والے حقیقی اثر کو بیان کرتا ہے۔

آپ ہر ایونٹ کی تفصیل دیکھنے کے لیے اُس ایونٹ پر، اور اس کے ساتھ ساتھ لنک پر بھی کلک کرسکتے ہیں جہاں آپ اس کے بارے میں مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ صرف بڑی کرنسیوں میں تجارت کرتے ہیں اور اپنے علمِ تحلیل کو زیر استعمال نہیں لانا چاہتے - تو ہمارے مارکیٹ کے عمومی جائزے اور روزمرہ کی پیشگوئیاں . ملاحظہ کریں۔ یہ نہ صرف اہم ترین ایونٹس کی فہرست پیش کرتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہیں کہ یہ مارکیٹ کو کس حد تک متاثر کریں گے۔

غیر متعلقہ ایونٹس کو کیسے فلٹر کیا جائے

اگر آپ کے خیال میں غیر متعلقہ ایونٹس کی بھرمار ہو، تو پریشانی کی بات نہیں، آپ غیر ضروری ایونٹس کو فلٹر کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ‘‘مزید’’ کے بٹن پر کلک کریں اور فلٹر کی سیٹنگز کو منظم کرلیں۔

یہاں آپ اُن کرنسیوں کو، جن میں آپ فی الحال تجارت نہ کر رہے ہوں، اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے لئے زیادہ اتار چڑھاؤ کا باعث نہ بننے والے کم اثرات کے حامل ایونٹس کو حذف کرسکتے ہیں۔

بیشتر بخوانید