Justmarkets | JUST COMFORTABLE TRADING

فوریکس کی فرہنگ

(Account) اکاونٹ – ڈیٹا بیس میں موجود ریکارڈ جس میں صارف/یوزر اور نظام میں موجود دیگر اشیاء کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

(Arbitrage) آربٹریج – شرح سود، شرح تبادلہ یا اشیاء کی قیمتوں میں فرق سے فائدہ کے لئے ایک مارکیٹ سے دوسری مارکیٹ میں فنڈز کی منتقلی۔

(Ask) آسک – وہ قیمت جس پر آپ کرنسی خرید سکتے ہیں۔پوچھی گئی قیمت (آسک) بولی کی قیمت (بِڈ) سے زیادہ ہوتی ہے۔

(Aussie) (AUD) آزی – آسٹریلوی ڈالر کے لئے عمومی طور پر استعمال کی جانے والی اصطلاح۔

(Automated trading) خودکارتجارت – تجارت کا ایسا طریقہ کار جس میں ایک خاص نظام کے ذریعے تاجر کی شرکت کے بغیر تاجر کی جانب سے آرڈر پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

(Balance) بیلنس – ایک مخصوص مدت میں گزشتہ ٹرانزیکشن کی تکمیل پر کسی تجارتی اکاؤنٹ میں موجود رقوم کا میزان۔

(Base currency) اساسی کرنسی – کرنسی کے جوڑے میں پہلے آنے والی کرنسی۔ تمام ٹرانزیکشنز اساسی کرنسی کے ساتھ کی جاتی ہیں۔

(Bear) بیئر – وہتاجر، جو کرنسی کی قدر میں کمی پر انحصار کرتا ہے۔

(Bid) بولی – وہ قیمت جس پر آپ اپنی کرنسی کو فروخت کرسکتے ہیں۔ بولی کی قیمت، آسک قیمت سے کم ہوتی ہے۔

Broker – ایک فرد یا کمپنی جو مالیاتی اثاثوں کے خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان ایک ایجنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا/دیتی ہے اور اس خدمت کے عوض فیس (کمیشن چارجز) وصول کرتا/کرتی ہے۔

(Bull) بُل – وہ تاجر، جو شرحِ مبادلہ میں اضافے پر انحصار کرتا ہے۔

(Buy limit) حدِ خرید – قیمت کی موجودہ سطح کے مقابلے میں کم قیمت پر خریداری (موجودہ قیمت سے زیادہ سستا خریدنا) کے لیے زیرِ التوا آرڈر۔ یہ آرڈر اس توقع کے ساتھ دیا جاتا ہے کہ قیمت ایک مخصوص سطح تک گرے گی اور پھر دوبارہ بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

(Buy stop) بائے سٹاپ – قیمت کی موجودہ سطح کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر خریداری (موجودہ قیمت سے زیادہ مہنگا خریدنا) کے لیے زیرِ التوا آرڈر۔ یہ آرڈر اس توقع کے ساتھ دیا جاتا ہے کہ قیمت ایک مخصوص سطح تک جانے کے بعد مسلسل بڑھتی رہے گی۔

(Cable) کیبل – پاؤنڈ کے لئے عمومی طور پر استعمال ہونے والی اصطلاح۔ چونکہ پہلا نرخ نامہ 19ویں صدی کے وسط میں ایک ٹرانس اٹلانٹک کیبل کی طرف سے امریکہ میں بھیجا گیا تھا اس لیے اس کا یہی نام زبان زدِ عام ہوگیا۔

(Candlesticks) کینڈل اسٹک – مالیاتی معاہدوں کی شرح میں تبدیلیوں کے چارٹ کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ۔

(Central bank) مرکزی بینک – ایک ایسا بینک جو اپنے ملک کے حکومتی اور تجارتی بینکوں کو مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔

(Cross currency pairs) کراس کرنسی جوڑے – کرنسیوں کے وہ جوڑے جن میں امریکی ڈالر شامل نہیں ہوتا۔ مثلاً یورو/جاپانی ین۔

(Currency pair) کرنسی کا جوڑا – وہ مالیاتی معاہدہ جس کی تجارت ِزرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں کی جاتی ہے۔ کرنسی کا جوڑا دو کرنسیوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے، جنہیں ایک دوسرے کے تناسب کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مثلاً امریکی ڈالر/جاپانی ین۔ حاصل شدہ نتیجہ شرحِ مبادلہ یا نرخ نامہ کہلاتا ہے۔

(Day trading) روزانہ کی تجارت – تجارت کی وہ سرگرمیاں جن کی تکمیل دن کے اوقات میں مکمل ہوجاتی ہیں۔

(Dealer) ڈیلر – ایک فرد یا کمپنی، جس کے ساتھ ایک تاجر کا تجارتی معاملات کی بنیادی باتوں کی عملداری کا معاہدہ ہوتا ہے۔ ڈیلر، تجارتی معاملے کے دوسرے حصے کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔

(Deposit) ڈپازٹ – مزید ٹرانزیکشنز کے لیے اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم۔

(Diversification) تنوع – ایک ایسی حکمتِ عملی، جس کا مقصد سرمائے کو مختلف مالیاتی معاہدوں یا سرمایہ کاری کے وسائل میں مختص کرکے ممکنہ خطرات میں کمی کرنا ہے۔

(Equity) ایکویٹی – یہ نشاندہی کا ایک ایسا عامل ہے جو متعلقہ وقت میں تاجر کے اکاؤنٹ کی موجودہ کیفیت ظاہر کرتا ہے۔ اس کا تخمینہ درج ذیل طریقے سے لگایا جاتا ہے: ایکویٹی = توازن + کریڈٹ + رواں منافع - رواں نقصان۔

(Exchange rate (Quotation)) شرحِ مبادلہ (نرخ نامہ) – ایک ہی وقت میں ایک کرنسی کی قیمت کا دوسری کرنسی کے ساتھ تناسب۔ مثال کے طور پر، 1.3000 امریکی ڈالرز کے عوض 1 یورو خریدا جاسکتا ہے۔ یہ اس طرح ظاہر ہوتا ہے: یورو/امریکی ڈالر = 1.3000

(Expert Advisor) ماہر مشیر – ایک خود کار نظام (مسودہ)، جو پہلے سے مقررہ الگورتھم کی بنیاد پر تاجر کی شرکت کے بغیر /تجارتی عمل مکمل کرتا ہے۔

(Financial instrument) مالیاتیمعاہدہ – مالیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک مارکیٹ پراڈکٹ کی قسم (مثلاً کرنسی، حصص، فیوچرز، آپشنز وغیرہ۔)

(Flat) فلیٹ – وہ مدت،جب قیمت ایک ہی حد کے اندر اندر رہتی ہے اور اضافے یا کمی کی سمت کا اظہار نہیں کر تی۔

(Fundamental analysis) اساسی تجزیہ – مارکیٹ کے تجزیہ کی ایک قسم، جہاں پیشن گوئی مالیاتی مارکیٹ کی خبروں کی بنیاد پر کی جاتی ہے؛ مارکیٹ کی نقل و حرکت کی پیشن گوئی کے لیے معاشی اور سیاسی معلومات کا ایک تجزیہ۔

(Gap) گیپ – تجارت کے ایک دورانیے کی قیمتِ آغاز اور اور گزشتہ دورانیے کی قیمتِ اختتام کے درمیان عدم مطابقت کے باعث نرخ نامے کے گراف پر موجود وقفے۔ یہ غیر متوقع حالات (مثلاً ہفتے کے اختتام کے بعد) وقوع پذیر ہوسکتا ہے۔

(Hedging) ہیجنگ – ممکنہ خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک مالیاتی معاہدے کا استعمال، جوکہ دوسرے مالیاتی معاہدے کی قیمت پر مارکیٹ کے ناسازگار عوامل کے اثرورسوخ سے منسلک ہوتا ہے، جس کا تعلق پہلے معاہدے یا ان کے پیدا کردہ کیش فلوز سے ہوتا ہے۔

(Indicator) اشارہ – تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے شماریاتی ڈیٹا کی بنیاد پر قیمت کی نقل حرکت کے کمپیوٹرائزڈ تجزیے کے آلات۔

(Instant Execution) فوری تکمیل – آرڈر پر عملدرآمد کا طریقہ کار، جبکہ آرڈرکی تکمیل نشاندہی کردہ قیمت پر ہوئی ہو۔ اگر تجارتی سرور پر جاتے ہوئے قیمت تبدیل ہوجائے، تو گاہک کو قیمت میں تبدیلی (دوبارہ نرخ بندی) کا اطلاعی پیغام مل جاتا ہے۔ تاجرچاہے تو نئی قیمت کو قبول کرسکتا ہے یا آرڈر کی تکمیل کو مسترد کرسکتا ہے۔

(Kiwi (NZD)) کیوی (نیوزی لینڈ) – نیوزی لینڈ کرنسی کے لئے عمومی طور پر استعمال ہونے والی اصطلاح (نیوزی لینڈ ڈالر)۔

(Leverage) بیعانہ – ایک ایسا معاہدہ جو صرف جزوی رقم کا حامل ہونے پر بھی ایک فرد کو بڑی رقم سے تجارت کے قابل بناتا ہے۔ مثلاً 1:100 کے قرضے سے آپ صرف 1:100 امریکی ڈالرز کے حامل ہوتے ہوئے بھی 100,000 امریکی ڈالرز کی تجارت سرانجام دے سکتے ہیں۔

(Liquidity) لیکویڈیٹی – ایک اثاثے کی دوسرے اثاثے میں تبدیلی کی خصوصیت۔ زیادہ لیکویڈیٹی، قیمت میں کسی بڑی تبدیلی سے متاثر ہوئے بغیر بڑے پیمانے پرتجارت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

(Lock) لاک – ایک مالیاتی معاہدے میں دو پوزیشنز کی موجودگی جوکہ ایک ہی وقت میں دو مختلف سمتوں میں کھلی ہوئی ہوں۔

(Long) لانگ – خریدنے کی پوزیشن۔ جب بازاری قیمت بڑھتی ہے تو اس کا منافع اوپر جاتا ہے۔

(Lot) لاٹ – کسی مخصوص معاہدے کی تجارت کی تکمیل کے لیے استعمال کردہ یونٹس کی ایک مخصوص تعداد یا اثاثہ جات کا میزان (کرنسی کے جوڑوں کے لیے، ایک معیاری فوریکس لاٹ، اساسی کرنسی کا 100,000 یونٹس ہے)۔
  • standard lot size (اسٹینڈرڈ لاٹ سائز) – 1 lot (1 لاٹ) – بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے؛
  • mini lot size (مِنی لاٹ سائز) – 0.1 lot (لاٹ) – بیس کرنسی کے 10,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے؛
  • micro lot size (مائیکرو لاٹ سائز) – 0.01 lot (لاٹ) – بیس کرنسی کے 1,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے۔

(Majors) میجرز – کرنسی کے اہم جوڑے: EUR/USD, GBP/USD, USD/JPY, USD/CHF, AUD/USD, GBP/JPY, EUR/JPY, USD/CAD۔

(Margin) مارجن – قرضے کی مدد سےتجارت کی تکمیل کے لیے درکار ضمانت۔ مثلاً اگر قرضہ 1:100 ہے اور آرڈر کا حجم 10,000امریکی ڈالر ہے، تو مارجن 100 امریکی ڈالر ہے۔

(Margin call) مارجن کال – ایک اطلاعی پیغام جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ تجارتی اکاؤنٹ میں رقم تھوڑی رہ گئی ہے اور یہ کہ مارکیٹ کی ناسازگار نقل و حرکت کی صورت میں، تعطل رونما ہوسکتا ہے۔ یہ اطلاعی پیغام اس وقت بھیجا جاتا ہے جب تجارتی اکاؤنٹ میں باقی ماندہ رقم مارجن سے مخصوص تناسبی فاصلے پر ہو (مثلاً 40 فیصد)۔

(Market Execution) مارکیٹ ایگزیکیوشن – آرڈر کی تکمیل کا طریقۂ کار، جہاں آرڈر کی کسی بھی صورت میں تکمیل کی جاتی ہے۔ اگر آرڈر کی تکمیل کے وقت قیمت تبدیل ہوجائے، تو اس کی تکمیل نئی، تبدیل شدہ قیمت پر کی جائے گی۔

(Market-maker) مارکیٹ میکر – ایک بڑا بینک یا مالیاتی ادارہ، جو کہ بازار کے مجموعی حجم میں اپنے دائرۂ عمل کے بڑے حصے کے باعث کرنسی کی موجودہ شرح کا تعین کرتا ہے۔

(News trading) خبری تجارت – تجارتی نظام کی ایک قسم، جس کا بنیادی مقصد کسی اہم معاشی خبر کے منظرِ عام پر آنے پر قیمت کے فرق کے دورانیوں میں منافع کا حصول ہے۔

(Non-market quotation) نان-مارکیٹ نرخ نامہ – ایک نرخ نامہ جو مندرجہ ذیل شرائط سے مطابقت رکھتا ہے:
  • نمایاں قیمت کے فرق کی موجودگی؛
  • قیمت کے فرق کی تشکیل کے ساتھ قیمت کا مختصر دورانیے کے اندر اندر ابتدائی سطح پر واپس آجانا؛
  • اس نرخ نامے کے منظرِ عام پر آنے سے پہلے قیمت کی تیزرفتارحرکیاتی عدم موجودگی؛
  • اہم اقتصادی خبر کی غیر موجودگی، جو نرخ نامے کے منظرِ عام پر آنے کے وقت، مالیاتی معاہدے کی شرح پر خاطرخواہ اثر انداز ہوتی ہے۔

(Order (position)) آرڈر (پوزیشن) – مخصوص شرح پر تجارت کی تکمیل کے لیے گاہک کی ہدایت (ایک کرنسی کے عوض دوسری کرنسی کی خرید یا فروخت)۔ آرڈر کھل جانے کے بعد، منافع یا نقصان کو پورا کرنے کے لیے اسے لازماً بند ہونا چاہیے۔

(Order (position) closing) آرڈر (پوزیشن) کی بندش) – ایسے مالیاتی معاہدوں کے حجم کی معکوس فروخت/خریداری کا عمل، جو آغاز کی کیفیت پر موجود خریدےگئے/فروخت کیے گئے حجم کی تلافی کرتا ہے۔

(Order (position) opening) آرڈر (پوزیشن) کا آغاز – مالیاتی معاہدوں کے مخصوص حجم کی خریداری یا فروخت کا عمل، نرخ نامے کی سازگار سمت میں تبدیلیوں کے باعث منافع کے لیے۔ تجارت کے نتائج کو متعین کرنے کے لیے آپ کو آرڈر بند کرنا ہوگا۔

(Pending order) زیر التواء آرڈر – مستقبل میں مالیاتی اثاثوں کی خریداری یا فروخت کا ایک آرڈر، جب قیمت، آرڈر میں نشاندہی کردہ سطح پر پہنچ جاتی ہے۔

پپس (Pips) – فائننشل انسٹرومنٹ کی قیمت میں تبدیلی کی پیمائش کے یونٹس (0.0001)۔ مثال کے طور پر، اگر کوٹیشن 1.30000 سے 1.30010 میں تبدیل ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں 1 پِپ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ نوٹ کریں کہ پوائنٹ اور پپ دو مختلف یونٹس ہیں، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ 1 پِپ = 10 پوائنٹس۔

پوائنٹ فائننشل انسٹرومنٹ کی قیمت میں تبدیلی کی سب سے چھوٹی پیمائش ہے (0, 00001)۔ مثال کے طور پر، اگر کوٹیشن 1.30000 سے 1.30001 میں تبدیل ہو جائے تو یہ 1 پوائنٹ کا اضافہ ہو گا۔

(Profit) منافع – سرمایہ کاری یاتجارت کے نتیجے میں، تمام اخراجات گھٹانے کے بعد، میزان میں مثبت اضافہ۔

(Quoted currency) کوٹڈ کرنسی – وہ کرنسی، جو کرنسی کے جوڑے میں دوسری پوزیشن پر ہو۔ اساسی کرنسی کی قیمت اس کی مدد سے ظاہر ہوتی ہے۔

(Resistance level) مزاحمتی سطح – تکنیکی تجزیے کی ایک اصطلاح، جو اُس سطح کا تعین کرتی ہے جس پر مارکیٹ کے شرکاء عموماً فروخت کا آغاز کرتے ہیں۔

(Requote) ریکوٹس – آرڈر دینے کے عمل کے دوران قیمت میں تبدیلی کے بارے میں تجارتی ٹرمینل میں موصول ہونے والا اطلاعی پیغام۔ آپ یا تو نئی قیمت قبول کرسکتے ہیں یا پھر آرڈر کی تکمیل کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ اکاؤنٹس پر ریکوٹس انسٹنٹ ایگزی کیوشن کے ساتھ ظاہر ہوسکتی ہیں۔

سکیلپنگ (Scalping) - ایک ایسی ٹریڈنگ حکمت عملی جب ٹریڈر ایک مختصر وقت (یہاں تک کہ چند سیکنڈز بھی) کے دوران بڑی تعداد میں آرڈرز پر عملدرآمد کرتا ہے اور متعدد پوائنٹس کی صورت میں منافع کماتا ہے۔

(Short) شارٹ – فروخت کی ایک پوزیشن۔ بازاری قیمت میں کمی کے ساتھ اس کے منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔

(Slippage) سلیپیج – آرڈر دینے سے لے کر تکمیل تک کے عرصے کے دوران مارکیٹ کی نقل و حرکت کا حجم۔ یہ وہ صورتحال ہے کہ جب آرڈرز کی تکمیل، آرڈر میں دی گئی قیمت کے مقابلے میں بہتر/کم تر قیمت پر ہوتی ہے۔ مثلاً مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران ایسا ہوسکتا ہے۔

(Sell limit) سیل لِمِٹ – قیمت کی موجودہ سطح سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے لیے آرڈر کو زیرِ التوا رکھنا (موجودہ قیمت سے زیادہ مہنگا فروخت کرنا)۔ یہ آرڈر اس توقع پر دیا جاتا ہے کہ بازاری قیمت ایک مخصوص سطح تک بڑھے گی اور پھر اس میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

(Sell stop) سیل سٹاپ – قیمت کی موجودہ سطح سے کم قیمت پر فروخت کرنے کے لیے آرڈر کو زیرِ التوا رکھنا (موجودہ قیمت سے زیادہ سستا فروخت کرنا)۔ یہ آرڈر اس توقع پر دیا جاتا ہے کہ بازاری قیمت ایک مخصوص سطح تک کم ہوگی اور پھر مسلسل گرتی رہے گی۔

(Spread) سپریڈ – ایک کرنسی کی دوسری کرنسی کے لیے بِڈ اور آسک قیمت کے درمیان اصل وقت کا فرق۔

(Stop out) سٹاپ آؤٹ – خودکار انداز میٍں آرڈر بند ہونے کا عمل۔ یہ طریقۂ کار اُس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب تجارتی اکاؤنٹ میں باقی ماندہ رقم مارجن سے مخصوص تناسب پر ہو (مثلاً 20 فیصد)۔

(Stop loss) سٹاپ لوس – زیرِ التوا آرڈر کی ایک قسم، جو تجارت کے دوران نقصانات کو محدود کرنے میں مدد دیتی ہے۔

(Support level) معاون سطح – تکنیکی تجزیے کی اصطلاح، جو اُس سطح کا تعین کرتی ہے جس پر مارکیٹ کے شرکاء عموماً خریداری کا آغاز کرتے ہیں۔

(Swissy (CHF)) سوئسی(سی ایچ ایف) (CHF)) – سوئس فرانک کےلیے عمومی طور پر استعمال کی جانے والی اصطلاح۔

(Swap) سویپ – رات بھر کے دوران تجارت کی اوپن پوزیشن کی منتقلی کی فیس۔ فنڈز، اکاؤنٹ میں جمع یا اکاؤنٹ سے منفی کیے جاسکتے ہیں۔

(Take profit) ٹیک پرافِٹ – زیر التواء آرڈر کی ایک قسم۔ جو دورانِ تجارت نفع کے تعین(حصول) میں مددگار ہوتی ہے۔

(Technical analysis (graphical analysis)) تکنیکی تجزیہ (گرافیکل تجزیہ) – مارکیٹ کے تجزیے کی ایک قسم، جس میں پیشن گوئی اس حقیقت کی بنیاد پر ہوتی ہے کہ مارکیٹ کے سابقہ ریکارڈز موجود ہوتے ہیں اور مستقبل کی تبدیلیاں ماضی میں اس کے طرزِ عمل کے طریقۂ کار سے متاثر ہوں گی۔

(Тrailing stop) ٹریلنگ سٹاپ – ایک آلہ، جو سٹاپ لوس کی سطح کو موجودہ قیمت تک ایک مخصوص فاصلے پر "روکتا" ہے جب تک کہ مارکیٹ دوبارہ اس مقام پر لوٹ کر گزر جائے۔ یہ قیمت کی یکطرفہ مستحکم نقل و حرکت کے دوران مددگار ہے۔

(Trading Platform (Trading Terminal)) تجارتی پلیٹ فارم ( تجارتی ٹرمینل)) – تاجر کا سافٹ ویئر، جو کمپیوٹر یا کسی اور مواصلاتی آلے کی بدولت تجارت کی تکمیل ممکن بناتا ہے۔

(Тrend) رجحان – واضح طور پر ایک ہی سمت میں دکھائی دینے والی مارکیٹ کی نقل و حرکت۔ (اوپر کی جانب – بُلش نیچے کی جانب – بیئرش، اطراف میں – فلیٹ)

(Volatility) تیررفتار تغیرپذیری – زرِ مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کی قوت۔

(Volume) حجم – مالیاتی معاہدے کی رقم، جس کی کسی مخصوص عرصے کے دوران تجارت کی جاتی ہے۔۔