اس ایریا میں آپ کا استقبال کچھ چیزوں کے ساتھ کیا جائے گا، جیسا کہ:
جب آپ لاگ اِن کرتے ہیں تو یہ ڈیفالٹ ایریا ہوتا ہے۔ آپ کے بیلنس کے علاوہ اس ایریا میں آپ اپنے پارٹنر کے کمیشن کی معلومات اور اپنا پارٹنر لِنک بھی دیکھ سکتے ہیں۔
بیلنس
بیلنس، آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ میں موجود کُل بیلنس اور حاصل کردہ کمیشن کی کُل رقم کو امریکی ڈالر میں ظاہر کرتا ہے۔ آپ ودڈرال کے بٹن پر کلک کر کے رقم نکلوا سکتے ہیں۔
آپ کا پارٹنر لِنک
آپ اپنا پارٹنر لِنک یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ کوڈ دیکھنے کے لیے پارٹنر کوڈ پر کلک کریں۔
پارٹنر کے کمیشن کی معلومات
اس پینل میں آپ کا موجودہ پارٹنر لیول اور IB پروگرام میں دستیاب پارٹنر لیولز دکھائے جاتے ہیں۔ ہر پارٹنر لیول پر کلک کرنے سے پارٹنر کمیشن کی زیادہ سے زیادہ حد امریکی ڈالر میں اور اس لیول تک پہنچنے کے لیے شرائط (ملین USD میں ٹریڈنگ والیم) ظاہر ہوں گی۔
فی لاٹ فکسڈ کمیشن
اس سیکشن میں مین ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام اور موجودہ پارٹنر لیول کی بنیاد پر ان اقسام سے حاصل کی جانے والی زیادہ سے زیادہ پارٹنر کمیشن کی رقم دکھائی جاتی ہے۔
"چیک انسٹرومنٹ گروپ" پر کلک کرنے سے کسی انسٹرومنٹ پر دیے جانے والے ریوارڈز کا ایک ٹیبل ظاہر ہوتا ہے۔ اس ٹیبل میں وہ ممکنہ ریوارڈ دکھائے جاتے ہیں جو آپ اگلے پارٹنر لیول پر اَپ گریڈ ہونے کے بعد وصول کر سکتے ہیں۔
اہلیت کی پراگریس
آپ کا موجودہ پارٹنر لیول، موجودہ اہلیت کے دورانیے میں آپ کے کلائنٹس کا ٹریڈنگ والیم دکھائی دیتا ہے۔ جب آپ اگلے لیول تک پہنچنے کی شرائط پر پُورا اترتے ہیں تو آپ کو اگلے پارٹنر لیول پر ترقی دے دی جائے گی۔
"اتنے دن باقی" آپ کے اگلے جائزے تک کے باقی دن ظاہر کرتا ہے۔
آپ کے راغب کردہ کلائنٹس، ٹرانزیکشنز اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے رپورٹس انتہائی اہم ہیں۔ دستیاب رپورٹس کی اقسام یہ ہیں:
راغب کردہ کلائنٹس
اس رپورٹ کی بدولت آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ لِنک شدہ ہر ایک راغب کردہ کلائنٹ کو تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کچھ معلومات جیسا کہ کلائنٹ کا ملک، اکاؤنٹ کی قسم، کلائنٹ کے رجسٹر ہونے کی تاریخ، کسی راغب کردہ کلائنٹ کی طرف سے موصول ہونے والا ریونیو، منتخب کردہ دورانیے کے اندر اندر ادا کردہ ریبیٹ وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔
اس رپورٹ میں آپ اپنے کلائنٹس کے لیے ریبیٹس بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔
IB اسٹیٹس
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں: