JustMarkets گروپ آف کمپنیز اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے: Just Global Markets Ltd، رجسٹریشن نمبر 8427198-1، ایک سیکیورٹیز ڈیلر ہے جوSeychelles Financial Services Authority (FSA) سے سیکیورٹیز ڈیلر لائسنس نمبر SD088 کے تحت لائسنس یافتہ ہے اور اس کی زیرنگرانی کام کرتا ہے۔ فنانشل سیکٹر کنڈکٹ اتھارٹی (FSCA)، Just Global Markets (MU) Limited، رجسٹریشن نمبر 194590، ماریشس کے فنانشل سروسز کمیشن (FSC) سے لائسنس نمبر GB222081 کے تحت لائسنس یافتہ اور اس کی زیرنگرانی کام کرنے والا انویسٹمنٹ ڈیلر (مکمل سروس ڈیلر، ماسوائے انڈر رائٹنگ) ہے اور یہ پارٹنر لائلٹی پروگرام ("پروگرام") آفر کر رہا ہے جو کمپنی کی طرف سے پارٹنر (اس کے بعد سے "پارٹنر") کے لیے ایک لائلٹی پروگرام ہے۔ ابہام سے بچنے کے لیے، کلائنٹ ایگریمنٹ میں متعلقہ JustMarkets کاؤنٹر پارٹی موجودہ شرائط و ضوابط کے لیے آپ کی کاؤنٹر پارٹی ہے۔
برائے مہربانی ان شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھیں تاکہ آپ انعام کی اہلیت کی شرائط اور اجراء کے ضوابط کو اچھی سمجھ سکیں۔
پروگرام میں حصّہ لینے کا مطلب ہے کہ آپ موجودہ شرائط و ضوابط کے ساتھ ساتھ کلائنٹ ایگریمنٹ، انٹروڈیوسنگ بروکر ایگریمنٹ اور ہماری ویب سائٹ justmarkets.com پر دستیاب دیگر قانونی دستاویزات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
یہ پروگرام مفت ہے اور ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو: (a) پروگرام کی شرائط و ضوابط قبول کرنے کا قانونی اختیار رکھتا ہو۔ (b) کسی ایسے علاقے میں رہتا ہو جہاں اسے پروگرام میں شرکت کی قانونی اجازت حاصل ہو؛ (c) ان مخصوص علاقوں میں رہائشی پذیر نہ ہو جہاں JustMarkets اپنی سروسز فراہم نہیں کرتا۔ (d) پروگرام میں اندراج کرتے وقت درست ذاتی معلومات فراہم کرے۔ پارٹنر لائلٹی پروگرام میں شرکت کے لیے، پارٹنر کی شناخت اور موجودہ رہائشی پتے کی مکمل تصدیق کروانا ضروری ہے۔
انعام کے لیے پارٹنر کی اہلیّت کا جائزہ لینے کے لیے "کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم" کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔ کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کا حساب پارٹنر کے ہر سائن اَپ کردہ کلائنٹ کے لیے پارٹنر کی رجسٹریشن کی تاریخ سے جبکہ موجودہ پارٹنرز کے لیے پارٹنر لائلٹی پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے لگایا جاتا ہے، اور اس میں نان MTP ٹریڈنگ والیم اور غلطی، دھوکہ دہی یا کسی بھی مشکوک کارروائی سے حاصل کردہ ٹریڈنگ والیم شامل نہیں ہوتا۔ ویلکم اکاؤنٹ ٹائپ کے اکاؤنٹس میں کلائنٹس کے حاصل کردہ والیم کو "کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم" میں شمار نہیں کیا جاتا۔
ٹریڈنگ والیم کو کم از کم ٹریڈ پپس (کم از کم ٹریڈ پِپ - پیپس میں ٹرانزیکش پر کم از کم منافع یا نقصان، یعنی 5.9 پِپس) کے معیار پر پورا اترنے کے بعد ہی کوالیفائیڈ والیم شمار کیا جاتا ہے، اس سے قطع نظر کہ ٹریڈ منافع بخش ہے یا نہیں۔ ٹریڈنگ والیم کے کوالیفائیڈ ہونے کے لیے اس کا IB پروگرام کی شرائط سے مطابقت رکھنا ضروری ہے، مزید معلومات انٹروڈیوسنگ بروکر ایگریمنٹ کی شقوں 3.1، 3.5، 3.12، 3.13 میں فراہم کی گئی ہیں۔
انعام حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پارٹنر اہلیّت کی تینوں شرائط پوری کرتا ہو:
پارٹنرز justmarkets.com کے پرسنل ایریا میں ہر انعام کے لیے اہلیت کا معیار چیک کر سکتے ہیں۔
JustMarkets مندرجہ ذیل صورتوں میں کسی بھی پارٹنر کو لائلٹی پروگرام سے نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے:
ہمارے انٹروڈیوسنگ بروکر ایگریمنٹ/کلائنٹ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے کسی پارٹنر کا اکاؤنٹ بند/بلاک ہونے کی صورت میں، تمام جمع کردہ کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم مسترد اور ضبط کر لیا جائے گا۔ لہٰذا پارٹنر کوئی بھی انعام کلیم نہیں کر سکے گا۔
درج ذیل پیراگراف 12 سے قطع نظر، پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات پر مذکورہ انعامات کے لیے پارٹنر کی اہلیت کی تاریخ سے 2 ہفتوں کے اندر کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ انعام کے لیے اہلیت کی تمام شرائط پوری کرنے والے پارٹنرز سے انعام دینے کے سلسلے میں تفصیلات پر بات کرنے کے لیے متعلقہ JustMarkets کی اکاؤنٹ مینیجر ہر ماہ کے شروع میں رابطہ کرے گا۔ JustMarkets کی آفیشل چھٹیوں کے دوران انعام دینے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ JustMarkets انعام کی ڈیلیوری میں کسی بھی ایسی وجہ سے تاخیر کا ذمہ دار نہیں ہوگا جو اس کے کنٹرول میں نہ ہو، مثلاً ایسے واقعات جہاں انعام کی ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ کوئی وینڈر یا کوئی تھرڈ پارٹی ہو۔
رابطہ کرنے کے بعد (ایک سے زائد انعامات کا آپشن دستیاب ہونے کی صورت میں) پارٹنر سے انعام کا انتخاب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ حقدار پارٹنر کو انعام کلیم کرنے کے طریقے کی تفصیلات اور انعام کی ڈیلیوری سے متعلق براہ راست معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اگر پارٹنر سے رابطہ نہ ہو سکے یا وہ 28 دن کے اندر کوئی جواب نہ دے تو ایسی صورت میں انعام منسوخ کر دیا جائے گا۔
اگر پارٹنر ایک ہی وقت میں متعدد انعامات کا اہل ہو تو پارٹنر کو ایک وقت میں ایک انعام دیا جائے گا اور انعامات کے درمیانی وقفے کا تعیّن پارٹنر اور متعلقہ JustMarkets کی اکاؤنٹ مینیجر بات چیت کے ذریعے طے کر سکتے ہیں۔ انعام قبول کرنے کا مطلب ہے کہ پارٹنر JustMarkets کو مارکیٹنگ کے لیے اپنی تصویر، نام، رابطے کی تفصیلات اور انعام کی تفصیلات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، پارٹنر JustMarkets کی مارکیٹنگ کے لیے اپنی ذاتی معلومات (بشمول تصاویر، نام اور رابطے کی تفصیلات) استعمال کرنے کی اجازت واپس لینے کا حق رکھتا ہے۔ پارٹنر اس مقصد کے لیے اپنی درخواست [email protected] پر میل کر سکتا ہے۔ JustMarkets کی طرف سے منعقدہ کسی بھی مارکیٹنگ/پروموشنل ویڈیو، فوٹو شوٹ اور/یا دیگر پروموشنل سرگرمیوں میں حصّہ لینے سے انکار یا رضامندی واپس لینے کی صُورت میں انعام منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات پارٹنر کے رہائشی ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ جس جگہ کوئی مخصوص انعام دستیاب نہ ہو، وہاں پارٹنر کو اسی قیمت والا متبادل انعام دیا جائے گا۔
پارٹنر لائلٹی پروگرام میں درج ذیل انعامات دستیاب ہیں:
انعام کا نام | انعام کی تفصیل | متبادل کیش، $ |
---|---|---|
500 USD کیش | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں 500 USD کیش ٹرانسفر۔ | - |
اسمارٹ فون | iPhone ** یا USD 1500 مالیت والا مقامی طور پر دستیاب کوئی دوسرا اسمارٹ فون۔ | USD 1 250 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
2000 USD کیش | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں 2000 USD کیش ٹرانسفر۔ | - |
پریمیم الیکٹرانک ڈیوائسزs | USD 3000 مالیت والا مقامی طور پر دستیاب لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اسمارٹ ٹی وی یا ہوم تھیٹر۔ | USD 2 500 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
4000 USD کیش | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں 4000 USD کیش ٹرانسفر۔ | - |
2 لوگوں کے لیے لگژری بین الاقوامی ٹرپ | 2 لوگوں کے لیے پارٹنر کے پسندیدہ مقام (جس کا انتخاب JustMarkets کی فراہم کردہ مقامات کی فہرست سے کیا جائے گا) کا 6 دن اور 5 راتوں کا بین الاقوامی ٹرپ۔ سفر کی تاریخیں پارٹنر کی رضامندی سے طے کی جائیں گی۔ اس پیکیج میں شامل ہیں: 2 لوگوں کے لیے ریٹرن بزنس فلائٹس، ٹرانسفر، 5* ہوٹل میں رہائش، ناشتے، سیاحت کا پروگرام، خرچ کرنے کے لیے پارٹنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردہ 5000 USD کی رقم جو کیش کروائی جا سکتی ہے۔ | USD 10 000 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
لگژری واچ | USD 20 000 مالیت والی مقامی طور پر دستیاب لگژری واچ (میل یا فیمیل ماڈل)۔ | USD 16 000 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
USD 40 000 کیش | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں USD 40 000 کیش ٹرانسفر۔ | - |
6 لوگوں کے لیے پرائیویٹ یاٹ کا ٹرپ | 6 لوگوں کے لیے لگژری پرائیویٹ یاٹ پر 7 دن اور 6 راتوں کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخیں اور سیاحتی پروگرام پارٹنر کی رضامندی سے طے کیے جائیں گے۔ اس پیکیج میں شامل ہیں: 6 افراد کے لیے ریٹرن بزنس فلائٹس (اگر ضروری ہو تو)، ٹرانسفر، چارٹرڈ یاٹ، یاٹ کا عملہ، ذاتی شیف کے تیار کردہ مزیدار کھانے، سیاحتی پروگرام۔ | USD 50 000 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
لگژری کار | USD 80 000 مالیت والی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی کار۔ | USD 65 000 یا اس کے مساوی مقامی کرنسی |
USD 200 000 کیش | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں USD 200 000 کیش ٹرانسفر۔ | - |
تمام انعامی اہداف حاصل کرنےاور سب سے بڑا انعام حاصل کرنے کے بعد بھی پارٹنر پروگرام میں شرکت جاری رکھ سکتے ہیں اور انھیں ہر اضافی USD 400 bln کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم پر USD 200 000 کیش بطور انعام دیئے جائیں گے۔
جہاں متبادل کے طور پر کیش کا آپشن دستیاب ہو اور پارٹنر انعام کی بجائے کیش کا انتخاب کرے تو یہ متبادل کیش JustMarkets کے پرسنل ایریا میں رجسٹرڈ IB پارٹنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ اسی طرح کیش انعامات بھی JustMarkets کے پرسنل ایریا میں رجسٹرڈ IB پارٹنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ کیش انعامات اور انعامات کا متبادل کیش کسی بھی وقت بینکنگ کے مقامی طریقوں کے ذریعے نکلوائے جا سکتے ہیں۔
پارٹنر کو دیا گیا انعام اوپر درج زیادہ سے زیادہ انعامی قیمت سے کم قیمت ہونے کی صُورت میں کوئی اضافی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔
کمپنی کی طرف سے موجودہ سنگ میل کی شرائط تبدیل کرنے یا نئے سنگ میل کا اضافہ کرنے کی صُورت میں پارٹنر ایک ہی انعام ایک سے زائد بار نہیں لے سکتا۔
تمام مقامی ٹیکس اور ڈیلیوری کے اخراجات مجموعی انعامی بجٹ کا حصّہ ہیں، لہٰذا انعام کی مکمل (کل) قیمت اوپر دی گئی زیادہ سے زیادہ انعامی قیمت سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
تمام الیکٹرانک پراڈکٹس کو ایک کورئیر سروس کمپنی کے ذریعے اصل پیکیجنگ میں پارٹنر کے فراہم کردہ پتے پر ڈیلیور کیا جائے گا۔ جن شرائط و ضوابط کے تحت انعام کی ڈیلیوری کی جائے گی پارٹنر ان سب کی تعمیل اور پابندی کرنے کا پابند ہو گا۔
تمام سفری انعامات کی تاریخوں اور سیاحتی پروگرام پر اہل پارٹنر سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفری انعامات کا استعمال اہل پارٹنر کو دیے جانے کے بعد 12 ماہ کے اندر اندر کرنا ضروری ہے۔
JustMarkets کسی بھی وقت اور بغیر کسی اطلاع کے، کسی بھی انعام کو اتنی ہی قیمت اور/یا ویسی ہی خصوصیات والے کسی دوسرے انعام (جو بھی JustMarkets طے کرے) سے تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انعامات "جیسا ہے" کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں اور انھیں کسی دوسری چیز سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انعامات میں ہماری طرف سے (جس حد تک قانون اجازت دیتا ہے) کسی قسم کی وارنٹی اور نمائندگی شامل نہیں ہے۔
ایک بار JustMarkets کی طرف سے انعام کی ادائیگی کے بعد JustMarkets اور اس کے ایسوسی ایٹس اور/یا ملازمین اور/یا ایفیلیٹس کسی بھی پراڈکٹ کے نقائص، نقصان، چوری، تاخیر یا ٹرانزٹ میں ہونے والے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
کسی بھی ایسی ذمہ داری کے علاوہ جس سے قانونی طور پر بری الذمہ ہونا ممکن نہیں، JustMarkets (بشمول اس کے افسران، ملازمین اور ایجنٹس) کسی بھی ذاتی چوٹ یا نقصان (موقع کے نقصان سمیت) پروگرام میں شرکت سے ہونے والے براہِ راست یا بالواسطہ، خصوصی یا واقعاتی نقصان کے (بشمول غفلت) ذمہ دار نہیں ہوں گے، مثلاً: (a) تکنیکی مشکلات یا سامان کی خرابی (چاہے وہ JustMarkets کے کنٹرول میں ہو یا نہ ہو۔ ); (b) چوری، غیر مجاز رسائی یا تھرڈ پارٹی کی مداخلت؛ (c) کسی بھی اندراج یا انعامی کلیم کی JustMarkets کے معقول کنٹرول سے باہر کسی بھی وجہ سے تاخیر، گمشدگی، تبدیلی، خرابی یا مس ڈائریکشن (چاہے یہ JustMarkets کی طرف سے وصولی سے پہلے ہو یا بعد میں)؛ (d) شرائط و ضوابط میں بیان کردہ انعامی قیمت میں تبدیلی؛ (e) پارٹنر کی وجہ سے عائد ہونے والے ٹیکس کی ذمہ داری؛ یا (f) انعام کا استعمال جس میں بطور انعام ایونٹس میں شرکت بھی شامل ہے۔
JustMarkets پارٹنر لائلٹی پروگرام غیر معینہ مدّت تک جاری رہے گا۔ JustMarkets اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت پارٹنر لائلٹی پروگرام کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایسی صُورت میں JustMarkets کی طرف سے پارٹنرز کو 5 کاروباری دن پہلے مطلع کیا جائے گا۔
کسی بھی ایسی صورت حال کا فیصلہ JustMarkets اپنی صوابدید کے مطابق کرے گا جس کا ان شرائط میں ذکر نہیں ہے۔
JustMarkets کسی بھی وقت بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ان شرائط کو تبدیل اور اَپ ڈیٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ شرائط و ضوابط انگلش میں تحریر کی گئی ہیں اور کسی بھی دوسری زبان میں ترجمہ صرف سہولت کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ انگلش متن اور کسی دوسری زبان میں اس کے ترجمے کے درمیان کسی تضاد یا فرق کی صُورت میں، انگلش متن درست تصوّر ہو گا۔
*JustMarkets آسٹریلیا، کینیڈا، EU اور EEA، جاپان، یونائیٹڈ کنگڈم (برطانیہ)، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور EU کے منظور شدہ ممالک سمیت بعض دائرہ اختیار کے رہائشیوں اور شہریوں کو سروسز آفر یا فراہم نہیں کرتا۔
** Apple Inc. iPhone کا ٹریڈ مارک ہے جو امریکہ اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ہے۔ ٹریڈ مارکس اور برانڈز ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔