ریبیٹ سسٹم کے بارے میں سب کچھ جانیے

ہمارے ریبیٹ سسٹم کی بدولت انٹروڈیوسنگ بروکر پروگرام میں موجود تمام پارٹنرز اپنے IB ریونیو کا ایک پورشن (100٪ تک) اپنے راغب کردہ کلائنٹس کو واپس ادا کر سکتے ہیں۔ بطور پارٹنر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کس ریٹ پر اور کون سے راغب کردہ کلائنٹس کو ریبیٹس ادا کرنا چاہتے ہیں۔

نوٹ فرمائیں: ریبیٹس کو فعال کرنے کے لیے آپ کو کسٹمر سپورٹ یا اپنے KAM منیجر سے رابطہ کرنا ہو گا۔

میں کتنا ریبیٹ واپس ادا کرسکتا ہوں؟

ریبیٹ کی شرح 0% سے لے کر 100% تک کوئی بھی سیٹ کی جا سکتی ہے۔

ریبیٹ کی انتظام کاری

ریبیٹس سیٹ کرنے کے لیے اپنے بیک آفس - پارٹنرشپ - راغب کردہ کلائنٹس میں لاگ اِن کریں۔ ریبیٹس کو انفرادی طور یا پھر ریبیٹس کے انتظام کو اپنے لیے مزید باسہولت بنانے کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگز پر سیٹ کرنا ممکن ہے۔

ادائیگی کا شیڈول

ریبیٹس اُن منتخب راغب کردہ کلائنٹس کو روزانہ ادا کیے جاتے ہیں جنھوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ٹریڈز کلوز کی ہوں۔

جیسے ہی ریبیٹس آپ کے Back Office سے سیٹ ہو جائیں گے، تو انھیں ہر مرتبہ آپ کے ریوارڈز وصول کرنے پر منتخب راغب کردہ کلائنٹس کے لیے ازخود شمار کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد ریبیٹس کو راغب کردہ مخصوص کلائنٹس کے لیے خودکار طور پر تقسیم کر دیا جائے گا۔

استثنائیں

ریبیٹس کو درج ذیل اکاؤنٹس کے لیے سیٹ نہیں کیا جا سکتا:

  • CT_Investor_Pro
  • CT_Investor_Standard