انٹرنل ٹرانسفرز ایسی ٹرانزیکشن کو کہتے ہیں جس میں فنڈز ایک ہی پرسنل ایریا کے اندر ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں۔
انٹرنل ٹرانسفر کرنے کا طریقہ
-
اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن ہوں۔
-
اکاؤنٹ آپریشنز -> انٹرنل ٹرانسفرز پر کلک کریں۔
-
ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جہاں سے آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں، پھر USD میں وہ مجموعی رقم منتخب کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں، پھر ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس میں آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں اور پھر ٹرانسفر کریں پر کلک کر دیں۔
نوٹ: انٹرنل ٹرانسفرز کرتے ہوئے کوئی کمیشن یا فیس عائد نہیں کی جاتی۔
انٹرنل ٹرانسفر کی حد بندیاں
پارٹنر اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں انٹرنل طور پر فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے، آپ کا مکمل طور پر تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔