1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. ٹریڈنگ
  6. >
  7. پرائس گیپ پروٹیکشن کیا ہے؟

پرائس گیپ پروٹیکشن کیا ہے؟

پرائس گیپ پروٹیکشن کا استعمال پینڈنگ آرڈرز کے لیے سلیپیج کو لمٹ کرنے کی غرض سے کیا جا سکتا ہے اور اس کا اطلاق تب کیا جاتا ہے جب آپ کے پینڈنگ آرڈرز کی قیمت تیز اُتار چڑھاؤ یا دیگر عوامل کی وجہ سے ایک پرائس گیپ میں فال کرتی ہے۔

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق اکاؤنٹ کی درج ذیل اقسام پر کیا جا سکتا ہے: Standard Cent، Standard، Pro، Raw Spread۔

پرائس گیپ کیا ہے؟


پرائس گیپ، پینڈنگ آرڈر کی مطلوبہ قیمت اور گیپ کے بعد مارکیٹ کی پہلی قیمت کے درمیان فرق کو pips میں ظاہر کرتا ہے۔

مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی پرائس گیپ ویلیو رینج مختلف ہوتی ہے۔ (ذیل میں دیا گیا ٹیبل ملاحظہ فرمائیں)۔

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق کب کیا جاتا ہے؟

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق تب کیا جا سکتا ہے جب آپ کے پینڈنگ آرڈرز میں درج مطلوبہ قیمت گیپ میں فال کرتی ہے۔ اس قاعدے کے مطابق، کسی انسٹرومنٹ کے لیے اگر (گیپ کے بعد) مارکیٹ کی پہلی قیمت اور آپ کے آرڈر میں درج مطلوبہ قیمت کے مابین فرق پوائنٹس میں برابر ہو جائے یا پوائنٹس کی مخصوص تعداد (گیپ لیول) سے بڑھ جائے، آپ کا آرڈر گیپ کے بعد مارکیٹ کی پہلی قیمت پر ایگزیکیوٹ کر دیا جائے گا۔ اگر یہ فرق گیپ لیول سے کم ہو تو آپ کا آرڈر آپ کی مطلوبہ قیمت پر ایگزیکیوٹ ہو سکتا ہے۔

درج ذیل صُورتوں میں پرائس گیپ پروٹیکشن کا استعمال نہیں کیا جاتا:

  • - مارکیٹ سیشن کے اختتام سے 5 منٹ پہلے اور مارکیٹ سیشن کے آغاز کے 1.5 گھنٹے بعد تک،
  • - اہم معاشی خبروں کے اجراء سے 5 منٹ پہلے اور 5 منٹ بعد تک۔

کون سے انسٹرومنٹس پرائس گیپ پروٹیکشن سے متاثر ہوتے ہیں؟

ٹریڈنگ انسٹرومنٹ گیپ لیول ویلیو رینج (پوائنٹس)
XAUUSD 0-10
EURUSD 0-2
GBPUSD 0-2
GBPJPY 0-4
USDJPY 0-4
AUDUSD 0-2
USDCHF 0-2
USDCAD 0-2
US30 0-20
EURGBP 0-5
GBPAUD 0-4

پرائس گیپ پروٹیکشن کی مثال


آپ EURUSD کے لیے بائے اسٹاپ آرڈر 1.10056 پر پلیس کرتے ہیں۔ پھر ایک پرائس گیپ واقع ہوتا ہے۔ گیپ سے پہلے آخری آسک پرائس 1.10055 تھی، اور گیپ کے فوراً بعد پہلی آسک پرائس 1.10057 تھی۔ اس بات کا تعیّن کرنے کے لیے آپ کو گیپ کے بعد پہلی آسک پرائس اور اپنے آرڈر میں درج کردہ مطلوبہ پرائس کے درمیان فرق کو پوائنٹس میں دیکھنا ہو گا کہ کون سی پرائس پر آپ کے بائے اسٹاپ آرڈر پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ (1.10057 - 1.10056) = 0.00001 = 1 point.

آپ جس انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں اس کی گیپ لیول ویلیو رینج دیکھنے کے لیے اب اُوپر دیا گیا پرائس گیپ پروٹیکشن ٹیبل چیک کریں - اس مثال کی صُورت میں، EURUSD 2 پوائنٹس ہے۔ چلیں فرض کرتے ہیں کہ گیپ لیول ویلیو اس وقت 1 پوائنٹ ہے۔

جیسا کہ 1<2، پرائس گیپ پروٹیکشن کے مطابق، آپ کے بائے اسٹاپ آرڈر کی ایگزیکیوشن آپ کے آرڈر میں درج قیمت پر کی جائے گی، 1.10056۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا آرڈر اس قیمت پر ایگزیکیوٹ کیا جا سکتا ہے جو کہ موجودہ مارکیٹ پرائس سے 1 پوائنٹ زیادہ نفع بخش ہے۔