WTI – WTI خام تیل میں ٹریڈ کیجیے

WTI یا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا ٹیکساس لائٹ سوئیٹ (ہلکا میٹھا) خام تیل کا ایسا برانڈ ہے جس کی قیمت کو عموماً زمین دوز ایندھن کی قیمتوں کا پیمانۂ جانچ تصور کیا جاتا ہے؛ جوکہ تیل کے نام نہاد اصولی معیار میں سے ایک ہے۔ یہ تیل مقبول ترین اقسام میں سے ایک ہے جسے کیروسین اور گیسولین کی پیداوار کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ JustMarkets ٹریڈرز کو WTI میں ابھی اور اسی وقت ٹریڈنگ کے آغاز کا نادر موقع فراہم کرتا ہے!

  • اسپریڈ: 2 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.01؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

WTI کے بارے میں

WTI خام تیل ویسٹ ٹیکساس (امریکہ) میں پیدا ہوتا ہے۔ WTI خام تیل 1920 کی دہائی میں اُس وقت ہر طرف عام ہوا اور اہمیت اختیار کرگیا جب کاروں اور گیسولین کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

یہ امر دلچسپی کا حامل ہے: آٹوموبائلز کے ظہور اور ان کے ہر طرف عام ہونے سے پہلے، گیسولین کو ایک غیرضروری مصنوعہ سمجھا جاتا تھا۔ تیل سے کیروسین کو کشید کرلیا جاتا تھا اور گیسولین کو جلا دیا یا پھر دریا میں بہا دیا جاتا تھا۔

ٹیکساس خام تیل کو دوسری عالمی جنگ 1939 تا 1945 کے آغاز پر ہی امریکی معیشت سے منسلک کیا گیا تھا۔ WTI کیروسین کی پیداوار کے لیے ضروری بن گیا، جوکہ فوجی طیاروں کے لیے ایندھن کے کام آتا ہے، ٹیکساس لائیٹ سوئیٹ تیل کے لیے اصولی معیار بن گیا، اور 1983 سے WTI کو NYMEX پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔

WTI خام تیل کو کیمیائی تشکیل میں ہلکا تصور کیا جاتا ہے۔ سلفر کا عنصر اندازاً 0.24 فیصد ہے اور مجموعی کمیت کے 0.5 فیصد سے تجاوز نہیں کرتا، جوکہ WTI کو گیسولین کی پیداواریت کے لیے سودمند بناتا ہے۔ WTI کا ذائقہ کسی قدر میٹھا ہے۔ پہلے، تیل میں موجود سلفر کے عنصر کا تعین ذائقہ چکھ کر کیا جاتا تھا، کیونکہ کوئی اور طریقہ ممکن نہ تھا۔ اگر ذائقہ میٹھا ہوتا، تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ مصنوعہ میں ذرا سا سلفر موجود ہے، ترش کا مطلب ہوتا کہ بہت سا سلفر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ WTI کو لائیٹ سوئیٹ (ہلکا میٹھا) بھی کہتے ہیں۔

WTI تشکیلی ساخت میں برینٹ آئل برانڈ کے مماثل ہے، جسے شمالی اور نارویائی سمندروں سے نکالا جاتا ہے۔ تاہم، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ نسبتاً ہلکا اور زیادہ خوشبودار ہوتا ہے۔ برینٹ اصولی معیار کا درجہ رکھتا ہے۔ اسے لندن اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ کیا جاتا ہے۔ ان دونوں برانڈز کے مستقبل کے معاہدوں کو دنیا میں مقبول ترین مالیاتی اثاثے سمجھا جاتا ہے۔

WTI نرخ ناموں پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

WTI نرخ نامے حد درجہ اتار چڑھاؤ کے حامل ہوتے ہیں، یہ امر ٹریڈرز کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ تیل کی قیمتیں نمایاں کمی بیشی کے باعث اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔

درج ذیل عوامل WTI نرخ ناموں پر خصوصی اثر ڈالتے ہیں:
  • 1. تیل برآمد کرنے والے ممالک کی پوزیشن۔ OPEC کے ممالک پیداواریت کے لیے ایک نرخ نامہ مرتب کرسکتے ہیں۔ مثلاً اگر OPEC نرخ نامے کو کم کرنے کا فیصلہ کرے، تو اس سے رسد میں نمایاں کمی آجائے گی جو قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔
  • 2. تیل سے مالا مال ممالک میں سیاسی عدم استحکام۔
  • 3. ان خطّوں میں قدرتی آفات، خراب موسمی حالات، پائپ لائنوں کے حادثات اور ایسے ہی دیگر عوامل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
  • 4. امریکی خام تیل کی انوینٹریوں میں اضافے یا کمی کے فیصلے۔
  • 5. عالمی معیشت کی مجموعی ترقی/تنزلی۔
  • 6. Baker&Hughes کی جانب سے رگز کی بڑی تعداد۔

چونکہ تیل کی قیمتیں دنیا میں اور تیل کے ذخائر کے حامل خطّوں میں ہونے والے واقعات پر بہت زیادہ منحصر رہتی ہیں، لہذا ہمارا مشورہ ہے کہ نیوز فیڈ پر خصوصی توجہ دی جائے، اور اس کے ساتھ ساتھ معاشی کیلنڈر پر بھی نظر رکھی جائے۔

ٹریڈنگ کے نظام الاوقات

JustMarkets کے ساتھ، آپ WTI کو ہفتے میں 5 دن یعنی پیر سے جمعہ ٹریڈ کرسکتے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ ہم آپ کو اپنی خبروں پر نظر رکھنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں، جہاں ہم ہمیشہ عالمی تعطیلات اور ٹریڈنگ کے شیڈول کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ JustMarkets کے ساتھ تازہ ترین صورتحال سے واقف رہیں!