ہماری خبریں

Pro اکاؤنٹس کے لیے دستیاب بونسز اور بونس پروگرام کے تجدید یافتہ قوانین

 – 2019/12/12
عزیز ٹریڈرز!

ہم JustMarkets کے انفراسٹرکچر کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں، اور بالآخر آج ہم نے JustMarkets بونس پروگرام کی تجدید کا اعلان کردیا ہے!

ہم نہ صرف مختلف ٹریڈنگ اثاثوں میں نئے، زیادہ منصفانہ قوانین متعارف کروا رہے ہیں بلکہ اس کا دائرہ Pro اکاؤنٹس کی شمولیت تک وسیع کر رہے ہیں۔ جی ہاں، آپ نے درست پڑھا – اب آپ Pro اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے پر بھی بونس پا سکیں گے!

بونس پروگرام میں تبدیلیاں

اب سے، نہ صرف FX کرنسی کے اشتراکی جوڑوں کے لیے بلکہ تمام اقسام کے اکاؤنٹس میں دستیاب تمام تر ٹریڈنگ اثاثوں – بشمول اشیائے تجارت، اشاریے، مستقبل کے معاہدے، اسٹاک وغیرہ کے لیے بھی ٹریڈنگ کی منصفانہ شرائط میسر بنانے کے لیے ایک تجدید یافتہ ٹریڈنگ فارمولا اپنایا گیا ہے۔

براہِ کرم نوٹ فرمالیں کہ اس نئے فارمولے میں ایک لاٹ کی مالیت کی بطور "حجم بہ مساوی 100,000 امریکی ڈالرز" توضیح کی گئی ہے۔ فارمولا بذاتِ خود یہ ہے:

< لاٹس کی تعداد > = < بونس کی رقم > / 3
مثال ملاحظہ کریں:

آپ نے 500USD جمع کروائے اور 575USD کا بونس حاصل کیا۔ اس بونس کو "کریڈٹ" والٹ سے "بیلنس" والٹ میں منتقل کرنے کے لیے، آپ کو پہلے 191.6 لاٹس کی ٹریڈنگ کرنا ہوگی – جس کا مطلب ہے ٹریڈنگ کے حجم کا 19,160,000USD۔

آپ نے فی الحال USD/CHF کی 2 لاٹس اور USD/JPY کی 2 لاٹس کی ٹریڈنگ کی ہے۔ چونکہ ان اشتراکی جوڑوں میں USD اساسی کرنسی ہے لہذا ان کے لیے لاٹ کی مالیت 100,000USD ہے۔ آپ نے ٹریڈنگ کے حجم کے قطعاً 400,000USD یا 4 لاٹس کی ٹریڈنگ کی ہے۔

آپ نے 1.11000 پر EUR/USD کی 8 لاٹس میں بھی ٹریڈنگ انجام دی ہے۔ چونکہ اس اشتراکی جوڑے میں USD ٹریڈ کردہ کرنسی ہے، لہذا لاٹ کی مالیت ٹریڈ کے دوران 100,000 کو اشتراکی جوڑے کی حالیہ قیمت سے ضرب دے کر حاصل ہوگی۔ اس صورتحال میں، یہ 111,000USD فی لاٹ ہے۔ آپ نے ٹریڈنگ کے حجم کے 888,000USD یا 8.88 لاٹس کی ٹریڈنگ کی ہے۔

تاہم، آپ نے فورڈ اسٹاک کی 100 لاٹس میں بھی ٹریڈنگ کی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاٹ کی مالیت کا تخمینہ USD میں اثاثے کی حالیہ قیمت استعمال کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ فی الحال، یہ 8.70USD تھا، جو 100 لاٹس کی مالیت 870USD یا 0.0087 لاٹس بناتا ہے۔

مجموعی طور پر، آپ نے حجم میں 1,288,870USD یا 12.88 لاٹس کی ٹریڈنگ کی ہے۔ اپنا 575USD کا بونس نکالنے کے لیے، آپ کو مزید 17,871,130USD یا اندازاً 178.2 لاٹس کی ٹریڈنگ کرنا ہوگی۔

براہِ کرم رقوم جمع کرواتے وقت اور مستقبل میں بونس کی درخواست کرتے ہوئے ان تبدیلیوں کو ملحوظ رکھیں!