فاریکس کا حصّہ بننے والے تمام ٹریڈرز بہترین نتائج حاصل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ البتہ، منافع کے ساتھ ٹریڈ کیلئے، ٹریڈرز کو فاریکس کے چنداصولوں کو جاننے اور ان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔
- اپنی ذاتی ٹریڈنگ کی حکمتِ عملی اپنائیں۔ ایسا نظام مرتّب کریں، جس کی بنیاد فاریکس پر ٹریڈنگ کیلئےچند اہم عوامل پر ہو۔
- اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ غیر مستحکم جذباتی حالت فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔یہ سیکھیں کہ اپنے جذبات اور خواہشات پر کیسےقابو پایا جائے۔
- اپنے ذاتی اعدادوشمار مرتّب کریں۔ اس بات کو نوٹ کریں کہ آرڈر اوپن/کلوز کرنے کا فیصلہ کن حالات کے تحت اور کن عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس صورتحال پر آپ کا اپنا کیا تبصرہ ہے۔ اپنے کام کے نتائج کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں۔
- اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔ غلطیوں کا تجزیہ اور ان میں بہتری لانا کامیاب ٹریڈ کے انتہائی اہم جزیات میں سے ہیں۔ نقصان کے تجزیئے کی صورت میں اپنی غلطیوں پر غور کرنا انتہائی اہم ہے۔ مستقبل میں آپ یہ غلطیاں دہرانے سے بچ سکتے ہیں۔
- بلاوجہ ٹریڈ نہ کریں۔ صرف اس وجہ سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہرگز نہ کھولیں کہ آپ کے پاس کرنے کیلئے کچھ اور نہیں ہے یا آپ کو نیند نہیں آ رہی۔ ٹریڈ صرف تب کریں جب اس کے لیےباجواز عوامل موجود ہوں۔
- بذات خود سوچیں اور کام کریں۔ کسی دوسرے شخص کی جانب سے مدد اور اشارہ مددگارثابت ہوسکتا ہے، لیکن فاریکس پر ٹریڈنگ کے دوران نہیں۔ آپ تجربہ کار ٹریڈرز کے مشورے پر غور کر سکتے ہیں، لیکن سوچ بچار کے بغیر اس کی پیروی نہ کریں۔ بہتری صرف تب ہی نظر آئے گی جب آپ اپنے ذاتی تجزئیے کریں گے، اپنی ذاتی حکمت ِعملیاں مرتّب کریں گے اور اپنے ذاتی فیصلوں پر انحصار کریں گے۔
- ٹریڈ صرف تب ہی کریں جب آپ اس کے بارے میں پر اعتماد ہوں۔ بجائے اس کے کہ آپ اس وقت آڈر اوپن کریں جب آپ کو صورتحال کی سمجھ نہ ہو، مارکیٹ میں لین دین کیلئے مناسب وقت کا انتظا ر کرنا بہتر ہے۔ مارکیٹ میں درست وقت پر داخل ہونااورنکل جانا انتہائی اہم ہے ۔ اگر آپ پُراعتماد نہ ہوں تو بہتر ہے کہ آپ خطرہ مول نہ لیں۔ چند پپس کے نقصان کا موازنہ ایک بڑے نقصان کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا، جو کہ جلد بازی کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ آرڈر بعد میں اوپن کریں: مارکیٹ کہیں نہیں جا رہی ہے۔
- خطرات کو محدود کریں۔ ٹریڈنگ کیلئے صرف اتنی رقم کا استعمال کریں، جس کا نقصان فیملی کے بجٹ میں میں کمی کی وجہ نہ بنے۔
- اپنی حدود کو پہچانیں۔ رک جانے کے قابل رہیں۔
- ابتدائی کامیابی پر محتاط رہیں۔ صرف چند سو ڈالرز کے منافع کی وجہ سے خوشی سے بے قابو نہ ہو جائیں (2 کی جانب واپس)۔
- مارکیٹ کے برخلاف ٹریڈ نہ کریں۔ بہتر ہے کہ کم تجربے کے ساتھ خطرہ مول نہ لیا جائے۔ قیمت کے اتار یا چڑھاؤ کے دوران نرخ تیزی سے اوپر نیچے ہوتا ہے۔ قلیل المدتی اتارچڑھاؤ کا استعمال سیکھنے کیلئے، آپ کو تجربہ حاصل کرنا ہوگا، اس طرح خطرات کم ہوں گے۔
یہ جاننے کیلئے کہ منافع بخش ٹریڈ میں یہ اصول کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں، JustMarkets کے ساتھ لائیو اکاؤنٹ کھولیں۔