ہر کلائنٹ مقابلے میں شرکت کے لیے اپنا صرف ایک
Standard،
Pro
یا
Raw Spread
اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے۔
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ٹریڈنگ کے دورانیے میں تمام اثاثہ جات دستیاب ہوں گے لیکن اس مقابلے میں صرف
XAU/USD کرنسی کے جوڑے کی ٹریڈنگ ہی شمار کی جائے گی۔
مقابلے میں شرکت کے لیے، آپ کو مقابلے کی رجسٹریشن کی مدت کے دوران ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کم از کم 100$ کی رقم
یکمشت جمع کروانا ہوگی۔ اس کے بعد،
"مقابلے میں شرکت کیجیے"
کے ٹیب میں جاکر "بونسز اور پروموشنز" کے سیکشن میں نِک نیم استعمال کرتے ہوئے مقابلے کے لیے خود کو رجسٹر
کروانا ہوگا۔ براہِ کرم نوٹ فرمالیجیے کہ صرف وہی اکاؤنٹس مقابلے کے لیے رجسٹر ہوسکتے ہیں جن میں کم سے کم
درکار رقم جمع کروا دی گئی ہو۔ ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں کی جانے والی رقم کی داخلی منتقلی کو ڈپازٹ
تصور نہیں کیا جاتا۔
اس مقابلے کی رجسٹریشن 18 مارچ کو شروع ہو گی اور 31 مارچ، 2021 کو ختم ہو گی۔
اس مقابلے کا ٹریڈنگ دورانیہ 1 اپریل سے 15 اپریل، 2021 تک ہے۔
بلند ترین Profit پوائنٹس حاصل کرنے والے سرِفہرست 3 ٹریڈرز کو تین بھاری رقوم بطور انعام دی جائیں گی:
– پہلی پوزیشن کے لیے 500$؛
– دوسری پوزیشن کے لیے 250$؛
– تیسری پوزیشن کے لیے 100$۔
اس مقابلے میں Profit پوائنٹس کا حساب ٹریڈنگ پر امریکی ڈالر میں منافع کی رقم کو نفع بخش دنوں سے ضرب دے کر
کیا جاتا ہے۔
Profit کی رقم دن میں ایک مرتبہ GMT+2 کے مطابق رات 12 بجے اَپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ اس میں بند کی گئی (کلوز)
ٹریڈز کی رقم اور کھلی (اوپن) ٹریڈز کے فلوٹنگ نفع/نقصان کی رقم شامل ہوتی ہے۔
نفع بخش دنوں کی تعداد میں وہ دن شمار کیے جاتے ہیں جن دنوں میں کلائنٹ (اوپن یا کلوز ڈیل پر) کم از کم ایک
امریکی سینٹ کمالیتا ہے۔
مثال کے طور پر:
کوئی کلائنٹ مقابلے کے 5 دنوں میں ٹریڈنگ کرتا ہے اور "Profit کی رقم" وصول کرتا ہے۔ ہر دن ظاہر کی جانے رقم (ہر اگلے دن میں پچھلی رقم شامل ہوتی ہے)کچھ یوں ہو گی:
دن 1: +200$
دن 2: +180$
دن 3: +180$
دن 4: +400$
دن 5: +350$
جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے کلائنٹ نے پہلے دن $200 کمائے، دوسرے دن $20 کا نقصان کیا، تیسرے دن ٹریڈنگ
نہیں کی، چوتھے دن $220 کمائے، اور پانچویں دن$50 کا نقصان اٹھایا۔
آئیے اب دیکھتے ہیں کہ یہ کلائنٹ نتائج کے ٹیبل پر ہر دن کُل کتنے Profit پوائنٹس دیکھے گا:
دن 1: فی الحال کوئی رپوٹ موجود نہیں، رپورٹ کل مرتّب کی جائے گی
دن 4: 180 × 1 (ایک نفع بخش دن) = 180 Profit پوائنٹس
دن 5: 400 × 2 (دو نفع بخش دن) = 800 Profit پوائنٹس
دن 6 : 350 × 2 (دو نفع بخش دن) = 700 Profit پوائنٹس
انعامی رقوم مقابلہ ختم ہونے کے 3 دن کے اندر اندر جیتنے والوں کے اُن ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں جمع کردی جائیں گی
جنہوں نے پروموشن میں حصہ لیا ہوگا اوراستعمال کے لیے نکالنے یا مزید ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہوں گی۔
کمپنی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اس پروموشن کی تبدیلی، تجدیدیا منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
IP ایڈریس یا شخصی معلومات کی مماثلت، یا اکاؤنٹس کے مختلف کلائنٹس کے ساتھ تعلق کے شواہد ملنے کی صورت میں،
ایسے اکاؤنٹس کے لیے مقابلے میں شرکت پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
مقابلے میں شریک ہونے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے منافع کی حصے دارانہ تقسیم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔