فاریکس ٹریڈنگ میں آرڈرز کی تکمیل ایک اہم مرحلہ ہے۔ سادہ الفاظ میں، آرڈر کی تکمیل اُس قیمت پر ہوتی ہے جس پر آپ کسی مخصوص کرنسی کی خرید/فروخت کرتے ہیں۔ تکمیل کی دو اقسام ہیں: مارکیٹ اور موقع شناس۔ پہلی صورت میں، آپ بروکر کو دو ٹوک انداز میں بتاتے ہیں کہ آپ فی الوقت دستیاب کسی بھی قیمت پر خریداری کے لیے تیار ہیں۔ دوسری صورت میں، آپ صرف اور صرف مخصوص یا زیادہ موافق قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں۔ آئیے ان اقسام کو مزید تفصیل کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
موقع شناس تکمیل، آرڈر کی تکمیل کا ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت آرڈر کو یا تو نشاندہی کردہ قیمت پر ہی مکمل کرلیا جاتا ہے یا پھر آرڈر جمع کروانے کے دوران قیمت میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے باعث اس کی تکمیل ہی نہیں کی جاتی۔ کسی مخصوص قیمت پر ٹریڈر کی رضامندی کے بغیر آرڈر کھولا/بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دیگر الفاظ میں، مکرر نرخ بندی عمل میں آسکتی ہے۔ نئے آنے والے ٹریڈرز، جن کے لیے قطعی تکمیل اہم ہوتی ہے، عموماً تکمیل کی اسی قسم کو ترجیح دیتے ہیں۔
مارکیٹ تکمیل موقع شناس تکمیل کے برعکس ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تیز رفتار ہوتی ہے اور آرڈر کی یقینی تکمیل اس کی خصوصیت ہے۔ آرڈرز ہر صورت میں موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر ہی کھلتے ہیں۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ مارکیٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران سلیپیج (متوقع اور تکمیل شدہ قیمت میں فرق) واقع ہوسکتا ہے۔ گویا، آرڈر کی تکمیل تو ہوگی لیکن نئی قیمت پر۔ مارکیٹ کی قیمت نشاندہی کردہ قیمت سے کم یا پھر زیادہ ہوسکتی ہے۔ تاہم، ٹریڈر کو منافع پر آرڈر بند کرنے کا موقع ہمیشہ حاصل رہتا ہے۔ پوزیشن اوپن کرنے کو ترجیح دینے والے ٹریڈرز مارکیٹ تکمیل کا انتخاب کرتے ہیں۔
اس بات کو واضح کرنے کے لیے کہ ان میں سے ہر طریقہ کونسے اصول پر کام کرتا ہے، آئیے درج ذیل مثال سے استفادہ کرتے ہوئے آرڈر کی تکمیل کے طریقۂ کار پر غور کرتے ہیں: ایک ٹریڈر EUR/USD خریدنا چاہتا ہے، وہ خریداری کے لیے ایک پوزیشن اوپن کرتا ہے۔ عمل درآمد کے دوران، قیمت میں تبدیلی – اضافہ یا تنزلی – رونما ہوسکتی ہے۔ موقع شناس تکمیل میں، بروکر نئے نرخ ناموں کے ساتھ دوبارہ نرخ بندی (مکرر درخواست) ارسال کرتا ہے۔ ٹریڈر اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ آیا وہ اس قیمت پر کرنسی خریدنا چاہتا ہے یا نہیں۔ مارکیٹ تکمیل میں، لین دین کا عمل ٹریڈر کی تصدیق کے بغیر فوری طور پر تبدیل شدہ قیمت پر ہی مکمل کرلیا جاتا ہے۔
JustMarkets ٹریڈنگ کے عمل کو خوشگوار اور اطمینان بخش بنانے کے لیے اپنے کلائنٹس کو آرڈرز کی مارکیٹ تکمیل کی سہولت پیش کرتا ہے۔ تکمیل کی یہ قسم ٹریڈر کو ٹریڈنگ پر دسترس رکھنے اور فوری فیصلے کرنے کا اہل بناتی ہے۔ جہاں ہر سیکنڈ اہم ہو اور ذرا سی تاخیر بڑے نقصانات کا باعث بنتی ہو، تو وہاں مختصر دورانیوں کے لیے یہ برق رفتاری انتہائی قیمتی ثابت ہوسکتی ہے۔