MetaTrader 5، MetaQuotes Software Corp جانب سے پیش کردہ جدید ترین تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ زیادہ بصیرت کا حامل ہے اور بے شمار جدید ترین خصوصیات پیش کرتا ہے۔ MT5 تجارت کو زیادہ آرام دہ اور تیز تر بناتا ہے۔
اینڈرائیڈ کے لیے MetaTrader 5 اس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ تمام فونز اور ٹیبلیٹس پر کام کرتا ہے۔ بلاشبہ اس پر کام کرنا اتنا باسہولت تو نہیں جتنا کہ ڈیسک ٹاپ ورژن پر ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کو فوری طور پر پوزیشن کو کھولنا/بند کرنا ہو یا ماہر ایڈوائزر کی نگرانی کرنی ہو، تو MetaTrader 5 برائے اینڈرائیڈ اس حوالے سے ایک شاندار سہولت ہے۔
MetaTrader 5 کا iOS ورژن کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے اور پروگرام کے ‘‘ڈیسک ٹاپ’’ ورژن سے خصوصیات کا تقریباً ایک مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے۔ براہِ راست اپنے فون سے نرخ ناموں کا تجزیہ کریں، پیشگوئی کے اعداد و شمار متعین کریں، شناخت کنندہ عوامل استعمال کریں اور نئے آرڈرز تخلیق کریں۔
MetaTrader 4 تجارتی پلیٹ فارم برائے پی سی، فوریکس مارکیٹ میں تجارتی عمل اور تکنیکی تجزیات کے لئے تشکیل دیا گیا ہے اور اس میں فنکشنز اور معاہدات کی مکمل ترین فہرست دی گئی ہے۔
MetaTrader 4 برائے اینڈرائڈ او ایس ایسے تاجروں کے لئے انتہائی موزوں ہے جو اس آپریٹنگ سسٹم کے آلات استعمال کرتے ہیں۔ اس میں کسی بھی قسم کے آرڈر لگانے، تجارتی ہسٹری، انٹرایکٹو چارٹ، تکنیکی تجزیئے اور ضروری اشاروں کے بنیادی سیٹ کی سہولت موجود ہے۔
MetaTrader 4 برائے iOS ایسے تاجروں کے لئے انتہائی موزوں ہے جو اس آپریٹنگ سسٹم کے آلات استعمال کرتے ہیں۔ اس میں کسی بھی قسم کے آرڈر لگانے، تجارتی ہسٹری، انٹرایکٹو چارٹ، تکنیکی تجزیئے اور ضروری ز اشاروں کے بنیادی سیٹ کی سہولت موجود ہے۔
MetaTrader WebTrader فرضی اور حقیقی دونوں اقسام کے اکاؤنٹس میں عالمی معاشی مارکیٹوں تک فوری آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے، اس کے لئے ٹرمینل نصب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
فوریکس تجارتی پلیٹ فارم ایک خصوصی سافٹ ویئر ہے جو فوریکس مارکیٹ، مقامات کی نگرانی کرتا ہے اور آرڈرز کو منظم کرتا ہے اور تجارتی اکاؤنٹ کی مجموعی طور پر دیکھ بھال کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، یہ بروکر اور تاجرکے درمیان ابلاغ کا ایک ذریعہ، اور بذاتِ خود فوریکس کے لیے نقطۂ رسائی ہے۔
فوریکس کے تمام مقبول پلیٹ فارمز مفت دستیاب ہیں، تاہم بعض پلیٹ فارمز مخصوص بروکر کی ملکیت ہیں۔ نئے آنے والوں کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ زیادہ عمومی اور ہمہ گیر نوعیت کے پلیٹ فارم سے آغاز کریں - اس کے بعد وہ قابلِ انتقال صلاحیتوں کے حامل ہوجائیں گے اور کسی بھی پلیٹ فارم پر تجارت کرسکیں گے۔
فوریکس تجارتی پلیٹ فارمز پورے ایکسچینج کو آپ کی مُٹھی میں لے آتے ہیں، جن کی بدولت آپ اپنا کام کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت کرسکتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی مختصر سی فہرست بتاتی ہے کہ آپ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا کرسکتے ہیں۔
مختصراً یہ کہ، فوریکس تجارتی پلیٹ فارمز آپ کو بذاتِ خود ایکسچینج میں جائے بغیر بھی فوریکس مارکیٹ کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آجکل انہیں ہر کوئی استعمال کر رہا ہے – نو آموز افراد سے لے کرمنجھے ہوئے پیشہ ورانہ تاجر اور پوری طرح مارکیٹ کے سرگرم تجزیہ کار سب ہی کے استعمال میں ہے۔
اگر آپ نہیں جانتے کہ کس فوریکس پلیٹ فارم سے آغاز کیا جائے – تو ذیل کی اس ماہرانہ فہرست کا جائزہ لیں۔
بس اتنا یاد رکھیے– بالآخر، فوریکس کے تمام تجارتی پلیٹ فارمز عمدہ ہیں۔ اگرچہ، ان میں سے چند پلیٹ فارمز زیادہ سادہ اور آسان (UI) یوآئی رکھتے ہیں یا وسیع تر کمیونٹی سپورٹ کے حامل ہوتے ہیں، لیکن یہ سب ایک ہی طرح کا کام انجام دیتے ہیں۔ جب تک آپ کا بروکر آپ کے پلیٹ فارم کی سہولت پیش کرے، آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
نئی نئی تجارت شروع کرنے والوں کے لیے فوریکس کا مقبول ترین تجارتی پلیٹ فارم MetaTrader 4 ہے۔ یہ آرام دہ تجارت کے لیے، اور روایتی اشاروں، مسودوں اور ماہر مشیروں کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے، آپ کو درکار ہع سمہولت فراہم کرتا ہے۔۔ بروکرز کی اکثریت MetaTrader 4 کی سہولت پیش کرتی ہے۔-
حتیٰ کہ ملکیتی سسٹمز رکھنے والے بروکرز بھی جو MT4 سپورٹ کو ثانوی درجے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ یہ کمیونٹی کی جانب سے آزمودہ، تصدیق یافتہ اور پسند کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے، جو اپنے ابتدائی اجراء کے 13 سال بعد بھی نئے مشیر، مسودے اور اشارے تخلیق کرتا ہے۔ اور آپ کو اپنا ایڈ آن مرتب کرنے کے لیے ایک پیشہ ورانہ سوفٹ ویئر کا تخلیق کار ہونے کی بھی ضرورت نہیں(MQL) ایم کیو ایل مسوداتی زبان بہت رسائی پذیر ہے۔
فی الوقت، MetaTrader 4 پرسنل کمپیوٹر پر بھرپور انداز میں کام کرتا ہے۔ MetaQuotes ایک اینڈرائیڈ ورژن بھی بناتا ہے اور ایپل ڈیوائسز کے لیے اس کی ایک iOS پورٹ بھی موجود ہے۔ اس کا ایک ویب ورژن بھی موجود ہے، اگرچہ اس میں تمام فیچرز موجود نہیں ہیں۔ Linux اور MacOS کو باضابطہ طور پر Wine کا اشتراک حاصل ہے۔ تاہم، Wine پر کچھ حدبندیاں بھی ہیں – جیسے کہ داخلی ایڈ آن مارکیٹ کی عدم موجودگی۔
MetaTrader 4 مفت ہے اور MetaQuote کی باضابطہ ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
یہ تجارتی پلیٹ فارم پیشہ ورانہ تاجروں کے لیے جدید خصوصیات پیش کرتا ہے۔
یہ ٹرمینل تجزیے کے لیے 38 تیکنیکی اشارے اور 44 تصویری علامات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ MT4 میں موجود 9 معیاری ٹائم فریمز کے مقابلے میں یہاں 21 ٹائم فریمز استعمال کرسکتے ہیں۔ تشکیلی طور پر، ٹول بار میں صرف بنیادی ٹائم فریمز شامل ہیں۔ عبارت کی فہرست میں جا کر، آپ ٹول بار میں ضرورت کے مطابق ٹائم فریمز شامل کرسکتے ہیں۔
ٹرمینل میں کئی درجن اصلاً تخلیق کردہ اشارے شامل ہیں جنہیں پیشہ ورانہ تاجروں نے تخلیق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آپ واحد چارٹ پر غیر محدود تعداد میں تیکنیکی اشارے انسٹال کرسکتے ہیں۔ MT4 تجارتی ٹرمینل کے مقابلے میں فرق یہ ہے کہ MT5 تجارتی پلیٹ فارم میں آپ ایک اشارے کو دوسرے پر نافذ کرسکتے ہیں اور اس طرح زیادہ باسہولت اشاراتی ڈیٹا موصول کرسکتے ہیں۔
Metatrader 5 تجارتی ٹرمینل میں یہ اور ایسی بے شمار خصوصیات دستیاب ہیں۔