سیکھنا

Jul 4

3 منٹ کا مطالعہ

سویپ کی تعریف

سویپ کی تعریف

فاریکس مارکیٹ میں ترسیلاتِ زراسپاٹ ٹرمز(موقع پر مارکیٹ کے نرخ) پر کی جاتی ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ تمام لین دین اس شرط پر ہوتا ہے کہ سودا طے پا جانے کے بعد کرنسی کی اصل ترسیل اگلے کاروباری دن کی جائے گی۔ البتہ، متوقع تجارت (اسپیکولیٹو ٹریڈنگ) کی صورت میں کرنسی کی حقیقی ترسیل کی ضرورت نہیں (متوقع تجارت دراصل وہ ہے کہ آپ جس کا آغاز کرنے والے ہیں)۔ اگر آپ ایک کاروباری دن کے دوران آرڈر پر عمل درآمد کرتے ہیں تو ترسیل منسوخ ہو جاتی ہے۔ اس سے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک دن سے زائدکے لیے اپنا آرڈر اوپن چھوڑنا چاہتے ہوں تو کیا ہوگا؟

بدھ سے جمعرات تک کیلئے رول اوور، سویپ میں کٹوتی / اضافہ تین گنا ہوتا ہے۔ (بدھ، ہفتہ، اتوار کیلئے)

SWAP کیا ہے؟

پوزیشن کے رول اوور کی کاروائی جوswap کہلاتی ہے، اسی مقصد کیلئے تخلیق کی گئی ہے۔ اس کاروائی کی بنیاد یہ ہے کہ آپ کو آرڈر “کلوز” کرنا ہوگا اور اسے بند کی گئی قیمت پر دوبارہ اوپن کرنا ہوگا۔ اسی دوران، وہ فنڈز جو کہ swap کے حجم کے مساوی ہوں گے آپ کے اکاؤنٹ سے منہا کر لئےجائیں گے یا اس میں جمع کردیئے جائیں گے۔ swap کے حجم کا انحصار مرکزی بنکوں کی شرحمرکزی بنکوں کی شرح منافع اور دیگر کئی عوامل پر ہوتا ہے۔ کیونکہ شرح منافع کا تعین ہر ملک کا مرکزی بنک کرتا ہے، یہ ایک ایسی صورتحال کا باعث بنتا ہے جہاں مختلف کرنسیوں کی شرح منافع کے درمیان معقول فرق ہوسکتا ہے۔ swap کے ریٹ کا حساب کتاب اسی فرق کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔

Swap

سویپ کا حساب کون اور کیسے لگاتا ہے؟

سویپ کا حساب ہر ٹریڈنگ ڈے کے اختتام پر خود کار طریقے سے کیا جاتا ہے۔ بدھ سے جمعرات کے رول اوور کے لیے، (بدھ، ہفتہ اور اتوار کے لیے) ٹرپل سائز میں سویپ کی کٹوتی/اضافہ کیا جاتا ہے۔ MetaTrader4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر آپ ہر کرنسی پیئر کے تمام موجودہ سویپ ریٹ دیکھ سکتے ہیں (اس کے لیے، “مارکیٹ واچ” میں رائٹ کلک کریں اور “سِمبل” سلیکٹ کریں۔ نظر آنے والی ونڈو میں مطلوبہ کرنسی پیئر کو سلیکٹ کریں اور “پراپرٹیز” کے بٹن پر کلک کریں۔ لونگ اور شارٹ پوزیشنوں کے سویپ ریٹ پوائنٹس میں دکھائے جاتے ہیں)۔

Swap in MT4

swaps کا حجم ٹریڈنگ ٹرمینل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پریکٹس اکاؤنٹ سے swapکی کٹوتی / اضافہ اسی طریقے سے ہوتا ہے جیسا کہ یہ لائیو اکاؤنٹ سےہوتا ہے۔