فاریکس

Jul 4

2 منٹ کا مطالعہ

CFDs کیا ہیں خصوصیات اور فوائد؟

CFD ٹریڈنگ: خصوصیات اور فوائد

Forex پیسہ کمانے کے بے شمار طریقے مہیا کرتا ہے، جن میں کرنسی کے جوڑوں میں ٹریڈنگ، اشاریے، قیمتی دھاتیں بھی شامل ہیں۔ CFDs مقبول ترین اثاثہ جات (انسٹرومنٹس) میں سے ایک ہیں۔

CFD مالیتی فرق کا معاہدہ (Contract for Difference) کا مخفف ہے اور یہ ضمنی اثاثے پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ اسٹاکس، اشاریے، اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے تجارت بھی ہوسکتی ہیں۔ CFDs میں ٹریڈنگ کرتے ہوئے، ٹریڈر قیمتوں کے عروج یا تنزلی کا اندازہ لگا کر قیمت کے اتار چڑھاؤ سے منافع کماتا ہے۔

CFD ٹریڈنگ درج ذیل اصول کے مطابق کام کرتی ہے: آپ ایک اثاثہ منتخب کرتے ہیں اور یہ پیشگوئی کرتے ہیں کہ قیمت کس رخ پر جائے گی۔ اگر آپ کی پیشگوئی درست ثابت ہوجائے، تو آپ منافع کما لیں گے۔ مثلاً آپ کو یقین ہے کہ امریکی وال اسٹریٹ کا اشاریہ 30 اشاریے میں (یو ایس 30) اضافہ ہوگا اور قیمت میں اضافے کے لیے CFD معاہدہ کرتے ہیں۔ اگر ٹرانزیکشن آپ کے حق میں اختتام پذیر ہوجائے، یعنی اشاریے میں اضافہ ہوا ہو، تو بروکر موجودہ قیمت اور آغاز کی قیمت کے درمیان فرق کی رقم ادا کرتا ہے۔

CFD کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپ بذاتِ خود اثاثے کی نہیں بلکہ اس کی قیمت پر ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ چنانچہ، ٹریڈر ضمنی اثاثے کی قیمت پر رقم کماتا ہے، اگرچہ اثاثہ اس کے پاس نہ ہو تب بھی۔

مالیتی فرق کا معاہدہ ایک ماخوذ مالیتی اثاثہ ہے جس کی بنیاد ضمنی اثاثے کی قیمت میں تبدیلی پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ اس اثاثے کی ملکیت کے کوئی حقوق عطا نہیں کرتا۔

تاریخی یادداشتیں۔ مالیتی فرق کے معاہدے اسٹیمپ ڈیوٹی کی ادائیگی سے گریز کے لیے 90 کی دہائی کے اوائل میں برطانیہ میں منظرِعام پر آئے۔ چونکہ معاہدوں کے اس طریقے میں حصص کا مالک ہونا ضروری نہیں ہوتا، لہذا CFDs پر اس ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا تھا۔ سب سے پہلے ہیج فنڈز نے اس اثاثے کا استعمال شروع کیا، اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد یہ ریٹیل ٹریڈرز کے لیے دستیاب ہوگیا۔ اُس وقت، ٹریڈںگ صرف اسٹاک کی مالیتوں میں فرق کی خریداری اور فروخت پر مشتمل تھی۔ آج، بروکرز تقریباً تمام اشیائے تجارت پر CFD پیش کرتے ہیں۔

CFD کی ٹریڈںگ منافع بخش کیوں ہے

CFDs کی ٹریڈنگ انتہائی مقبول ہے۔ اس کے چیدہ چیدہ فوائد یہ ہیں:

  • آپ کسی اثاثے کے مالک ہوئے بغیر اس کی ٹریڈنگ کرسکتے ہیں، اور صرف قیمت کے فرق پر منافع کما سکتے ہیں۔
  • CFD نہ صرف طویل المیعاد بلکہ قلیل المیعاد سرمایہ کاریوں کے لیے بھی ایک کارآمد اثاثہ (انسٹرومنٹ) ہے۔
  • آپ مختلف اثاثوں پر رقم کما سکتے ہیں: اسٹاکس، قیمتی دھاتیں، اشاریے۔
  • ٹرانزیکشن کی میعاد غیر محدود ہے، معاہدے کو کسی بھی وقت ختم کیا جاسکتا ہے۔
  • چونکہ آپ طویل یا قلیل المیعاد دونوں طرح کی سرمایہ کاریاں اختیار کرسکتے ہیں، لہذا مالیتی فرق کے معاہدوں کو ہیجنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • CFDs کی ٹریڈںگ Forex پر مارجن کی بنیاد پر اور اس کے ساتھ ساتھ کرنسیوں میں کی جاتی ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز کے لیے، خطیر ابتدائی سرمایہ درکار نہیں ہوتا۔
This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.