تصدیق شدہ کلائنٹس اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے کوئی بھی دستیاب پے منٹ (ادائیگی) کا ذریعہ منتخب کر کے اپنے فنڈز بآسانی نکلوا سکتے ہیں۔ براہِ کرم اس عمل کی آسان تکمیل کے لیے اس کتابچے پر عمل کریں۔
اپنے Back Office میں لاگ اِن کریں۔
"پروفائل" کے مینیو میں "تصدیق" کی ٹیب پر کلک کریں۔
آپ کو تصدیقی پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ یہاں پر آپ اپنی شناخت، رہائشی پتے اور بنک کارڈ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے "شناخت کی تصدیق" کے سیکشن میں "ابھی تصدیق کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد، اَپ لوڈ کیے گئے دستاویزات نیچے دیے گئے ٹیبل میں ظاہر کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک کمنٹ "زیرِ التواء" ہو گا۔
مین تصدیقی پیج پر واپس جائیں۔ اپنے موجودہ پتے کی تصدیق کے لیے "رہائشی پتے کی تصدیق" کے سیکشن میں "ابھی تصدیق کریں" کے بٹن کو پریس کریں۔
فارم میں درکار معلومات کا اندراج کریں۔ آپ جو دستاویزات اَپ لوڈ کرنے جا رہے ہیں ان میں آپ کا پتہ جس طرح درج ہے ہو بہو اسی طرح اپنا پتہ درج کریں۔
اگر پتے میں فرق ہوا تو ہم آپ کی تصدیق نہیں کر سکیں گے۔ "پتہ درج کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد، اَپ لوڈ کیے گئے دستاویزات نیچے دیے گئے ٹیبل میں ظاہر کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک کمنٹ "زیرِ التواء" ہو گا۔
بس یہی کچھ! Back Office ڈپارٹمنٹ کچھ ہی دیر میں اَپ لوڈ کیے گئے دستاویزات کو چیک کرے گا! آپ مین تصدیقی پیج پر تصدیق کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں: