ویزا/ماسٹر کارڈ کی تصدیق کے لیے کتابچہ

تصدیق شدہ کسٹمرز اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ڈپازٹ کرنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بشمول ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ ویزا/ماسٹر کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

اپنے کارڈ سے اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ سے کارڈ میں فنڈ ٹرانسفر کرنے کے لیے اس کتابچے کو استعمال کرتے ہوئے کارڈ کی تصدیق کروائیں۔

  • اپنے Back Office میں لاگ اِن کریں۔

  • "پروفائل" کے مینیو باکس میں "تصدیق" کھولیں۔

    VISA/MASTERCARD verification
  • آپ کو تصدیقی پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ یہاں پر آپ اپنی شناخت، رہائشی پتے اور بنک کارڈ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کارڈز کو ادائیگی کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل تصدیقی طریقۂ کار پر عمل کریں۔

    کارڈ کی تصدیق کے لیے "کریڈٹ کارڈز" کے سیکشن میں "ابھی تصدیق کریں" پر کلک کریں۔

    VISA/MASTERCARD verify now
  • "کارڈ کی اسکین کردہ کاپی اَپ لوڈ کرنا" کی ونڈو میں:
    1. عبارت کو پڑھ کر سمجھیں کہ کون سے دستاویزات اَپ لوڈ کرنے ہیں؛
    2. اپنے کمپیوٹر میں مطلوبہ فائل ڈھونڈنے کے لیے "منسلک کرنے کے لیے ڈراپ کریں، یا براؤز" کے بٹن پر کلک کریں؛
    3. "دستاویزات بھیجیں" کے بٹن پر کلک کریں۔
    VISA/MASTERCARD uploading documents
    • برہِ کرم، ذیل میں دیکھیں کہ کارڈ پر موجود ہندسوں میں سے کون سے ہندسے چھپے ہوئے ہونے چاہیئیں اور کارڈ کی پُشت پر دستخط ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا کارڈ استعمال کرتے ہیں جس پر حاملِ کارڈ (کارڈ ہولڈر) کا نام درج نہ ہو تو ہمیں بنک اسٹیٹمنٹ یا آن لائن بنک اسٹیٹمنٹ بھی فراہم کریں جس میں آپ کا مکمل نام اور آپ کے کارڈ کے پہلے 6 اور آخری 4 ہندسے ظاہر کیے گئے ہوں۔ اگر آپ آن لائن بنکنگ سے اسکرین شاٹ اَپ لوڈ کر رہے ہوں تو پیج کا URL واضح طور پر دکھائی دینا ضروری ہے۔
    • ورچوئل کارڈز کے لیے ایسی بنک اسٹیٹمنٹ اَپ لوڈ کریں جس میں آپ کا مکمل نام، آپ کے کارڈ کے پہلے 6 اور آخری 4 ہندسے، تاریخِ تنسیخ اور سیاہی سے لگی مہر شامل ہو جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو کہ آپ ہی حقیقی حاملِ کارڈ (کارڈ ہولڈر) ہیں۔ ہم انٹرنیٹ بنکنگ کی اسٹیٹمنٹس قبول نہیں کرتے۔
    • براہِ کرم نوٹ فرمائیں: ہم تھرڈ پارٹی (فریقِ ثالث) بنک کارڈ قبول نہیں کرتے!
    Digits to be hidden
  • اس کے بعد، اَپ لوڈ کیے گئے دستاویزات ونڈو کے نیچے دیے گئے ٹیبل میں ظاہر کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک کمنٹ "زیرِ التواء" ہو گا۔

    VISA/MASTERCARD credit card verification
  • بس یہی کچھ! Back Office ڈپارٹمنٹ کچھ ہی دیر میں کارڈ کی نقول (کاپیز) کو چیک کرے گا! آپ مین تصدیقی پیج پر تصدیق کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

    VISA/MASTERCARD document approved

جب آپ کے کارڈ کی تصدیق مکمل ہو جاتی ہے، تو یہ آپ کے Back Office کے اندر "ڈپازٹ" کی ونڈو میں ڈپازٹ کے لیے دستیاب ذرائع کی فہرست میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ آپ بہت سے کارڈز کی تصدیق کر سکتے ہیں اور انھیں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، نئے کارڈز کے ساتھ تصدیقی طریقۂ کار پر دوبارہ سے عمل کریں۔

اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں، یا کہیں مشکل درپیش ہو تو - براہِ کرم کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں: چیٹ کریں یا ہمیں اس پتے پر ای میل کریں [email protected]