Forex کے شہسواروں کے ٹریڈنگ مقابلے کے قوانین:
-
ہر کلائنٹ مقابلے میں شرکت کے لیے اپنا صرف ایک
Standard
،
ECN Zero
یا
Pro
اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے۔
-
مقابلے میں شرکت کے لیے، آپ کو مقابلے کی رجسٹریشن کی مدت کے دوران ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کم از کم 500 امریکی ڈالرز کی یکمشت رقم جمع کروانا ہوگی۔ اس کے بعد،
"مقابلے میں شرکت کیجیے"
کے ٹیب میں جاکر "بونسز اور پروموشنز" کے سیکشن میں عرفیت استعمال کرتے ہوئے مقابلے کے لیے خود کو رجسٹر کروانا ہوگا۔
براہِ کرم نوٹ فرمالیجیے کہ صرف وہی اکاؤنٹس مقابلے کے لیے رجسٹر ہوسکتے ہیں جن میں کم سے کم درکار رقم جمع کروا دی گئی ہو۔
ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں کی جانے والی رقم کی داخلی منتقلی کو ڈپازٹ تصور نہیں کیا جاتا۔
-
مقابلے کی رجسٹریشن کا آغاز 8 جولائی 2019 سے اور اختتام 29 جولائی 2019 کو ہوگا۔
جیتنے والوں کا تعین مقابلہ جاتی ٹریڈنگ کی میعاد کے دوران حاصل کردہ منافع کی % شرح کی بنیاد پر ہوگا، جس کا تخمینہ مقابلہ جاتی ٹریڈنگ کی میعاد کے لیے ایکوئٹی میں اضافے کی فیصد شرح کے طور پر لگایا جاتا ہے۔
-
ٹریڈنگ کا دورانیہ 30 جولائی، 2019 سے 23 اگست، 2019 تک ہے۔
بلند ترین % منافع حاصل کرنے والے سرِفہرست 3 ٹریڈرز کو تین بھاری رقوم بطور انعام دی جائیں گی:
-
– پہلی پوزیشن کے لیے 10,000 امریکی ڈالرز
-
– دوسری پوزیشن کے لیے 3,000 امریکی ڈالرز
-
– تیسری پوزیشن کے لیے 1,000 امریکی ڈالرز
-
مقابلہ جاتی ٹریڈنگ کی میعاد کے دوران بہترین نتائج کے حامل 10 شرکاء کے اعدادوشمار،
مقابلے کے صفحے
پر جدول کی شکل میں ظاہر کیے جائیں گے۔ اس جدول میں دی گئی تفصیلات ٹریڈنگ کے گزشتہ دن پر مبنی ہوتی ہیں جس کی دن میں ایک مرتبہ تجدید کی جاتی ہے۔
-
انعامی رقوم مقابلہ ختم ہونے کے 3 دن کے اندر اندر جیتنے والوں کے اُن ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں جمع کردی جائیں گی جنہوں نے پروموشن میں حصہ لیا ہوگا اوراستعمال کے لیے نکالنے یا مزید ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہوں گی۔
-
کمپنی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اس پروموشن کی تبدیلی، تجدیدیا منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
-
IP ایڈریس یا شخصی معلومات کی مماثلت، یا اکاؤنٹس کے مختلف کلائنٹس کے ساتھ تعلق کے شواہد ملنے کی صورت میں، ایسے اکاؤنٹس کے لیے مقابلے میں شرکت پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
-
مقابلے میں شریک ہونے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے منافع کی حصے دارانہ تقسیم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
مذید پڑھیں