ہر کلائنٹ مقابلے میں شرکت کے لیے اپنا صرف ایک
Standard،
Pro
یا
Raw Spread
اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے۔ براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ یہ پروموشن صرف MT4 اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے۔
مقابلے میں شرکت کے لیے، آپ کو مقابلے کی رجسٹریشن کی مدت کے دوران ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کم از کم 100USD کی رقم
یکمشت جمع کروانا ہوگی۔ اس کے بعد،
"مقابلے میں شرکت کیجیے"
کے ٹیب میں جاکر "بونسز اور پروموشنز" کے سیکشن میں نِک نیم استعمال کرتے ہوئے مقابلے کے لیے خود کو رجسٹر
کروانا ہوگا۔ براہِ کرم نوٹ فرمالیجیے کہ صرف وہی اکاؤنٹس مقابلے کے لیے رجسٹر ہوسکتے ہیں جن میں کم سے کم
درکار رقم جمع کروا دی گئی ہو۔ ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں کی جانے والی رقم کی داخلی منتقلی کو ڈپازٹ
تصور نہیں کیا جاتا۔
مقابلے کی رجسٹریشن 5 مئی، 2020 سے شروع ہو رہی ہے اور اس کا اختتام 21 مئی، 2020 کو ہو گا۔
جیتنے والوں کا تعین مقابلہ جاتی ٹریڈنگ کی میعاد کے دوران حاصل کردہ Profit% پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگا، جس
کا تخمینہ منافع بخش دنوں سے ایکوئٹی میں اضافے کو ضرب دے کر فیصد شرح کے طور پر لگایا جاتا ہے۔
ہم کسی دن کے "منافع بخش" ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے کے لیے جاری اور بند شدہ دونوں آرڈرز استعمال کرتے
ہیں۔ اگر دن کے اختتام پر آپ کے جاری آرڈرز ہوں، تو ان کی کارکردگی ان تخمینوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔
اس مقابلے کا ٹریڈنگ دورانیہ 22 مئی سے 5 جون، 2020 تک ہے۔
بلند ترین Profit% پوائنٹس حاصل کرنے والے سرِفہرست 3 ٹریڈرز کو تین بھاری رقوم بطور انعام دی جائیں گی:
– پہلی پوزیشن کے لیے 500USD؛
– دوسری پوزیشن کے لیے 250USD؛
– تیسری پوزیشن کے لیے 100USD۔
ٹریڈنگ کے مقابلے کی میعاد کے دوران 10سرفہرست شرکاء کے اعدادوشمار
مقابلے کے صفحے
پر جدول کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔ اس جدول میں دی گئی تفصیلات ٹریڈنگ کے گزشتہ دن پر مبنی ہوتی ہیں جن کی دن
میں ایک مرتبہ تجدید کی
جاتی ہے۔
انعامی رقوم مقابلہ ختم ہونے کے 3 دن کے اندر اندر جیتنے والوں کے اُن ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں جمع کردی جائیں گی
جنہوں نے پروموشن میں حصہ لیا ہوگا اوراستعمال کے لیے نکالنے یا مزید ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہوں گی۔
کمپنی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اس پروموشن کی تبدیلی، تجدیدیا منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
IP ایڈریس یا شخصی معلومات کی مماثلت، یا اکاؤنٹس کے مختلف کلائنٹس کے ساتھ تعلق کے شواہد ملنے کی صورت میں،
ایسے اکاؤنٹس کے لیے مقابلے میں شرکت پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
مقابلے میں شریک ہونے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے منافع کی حصے دارانہ تقسیم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔