JustMarkets کمپنی کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے تمام کلائنٹس اگلے ہفتے اکاؤنٹ کی نئی اقسام اور نئی ٹریڈنگ سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
ٹریڈنگ کی نئی سہولیات مرتّب کرتے ہوئے ہم نے اپنے کلائنٹس کی خواہشات کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو بھی مدِّ نظر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بڑے اعتماد سے کہتے ہیں کہ لائی گئی تبدیلیاں ہمارے کلائنٹس اور پارٹنرز کی دلچسپیوں کی عکاسی کریں گی اور آپ کو ایک موقع فراہم کریں گی کہ آپ ہماری کمپنی کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے ہوئے ٹریڈنگ کی تمام تر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ٹریڈنگ کی لیوریج 1:3000 تک بڑھا دی گئی ہے، اور کرنسی کے ایک اور جوڑے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم سپریڈز میں بھی بہتری لائے ہیں اور آرڈرز کی تعداد کی حد بھی ختم کر دی گئی ہے، اور سینٹ اکاؤنٹس کی نئی شرائط اس وقت مارکیٹ میں دستیاب چند انتہائی اچھے انتخابات میں سے ایک ہیں۔ ہم نے مجموعی طور پر 50 سے زائد تبدیلیاں کی ہیں جو کہ زیادہ سہولیات کی توقع رکھنے والے ٹریڈرز کے لئے انتہائی خوشگوار طور پر حیران کن ثابت ہوں گی اور ٹریڈنگ کو مزید آسان اور نفع بخش بنائیں گی۔
اور بالکل، ہم نے ایک لائلٹی پروگرام بھی تیار کیا ہے اور اپنے پارٹنرز کے لئے ایک نیا پارٹنر پروگرام جس میں پارٹنر کا انعام کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔
ہماری کمپنی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے کلائنٹس کی ضروریات کا خیال رکھے، انہیں اعلیٰ معیاری سہولیات فراہم کرے اور انہیں فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے نئے مواقع فراہم کرے۔ دنیا بھر سے نئے کلائنٹس کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ کئی سالوں سے ہماری سروس استعمال کرنے والے کلائنٹس کا اعتماد اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہماری کمپنی ان کی توقعات پر پورا اترے اور فاریکس مارکیٹ میں ایک معروف بروکر کی ساکھ برقرار رکھے۔ لہٰذا ہم مزید آگے بڑھ رہے ہیں اور مسلسل بہتری لا رہے ہیں۔ اس سال JustMarkets اپنی پانچویں سالگرہ منا رہی ہے، لہٰذا ہمارے کلائنٹس کے لئے خوشگوار طور پر حیران کن کئی دیگر تجربات تیار کیئے گئے ہیں، جو یہ ہیں:
مستقبل قریب میں ہم آپ کو معاشی تجزیئے کے اپنے نئے ڈپارٹمنٹ کے بارے میں مطلع کریں گے جو ہمارے کلائنٹس کے لئے خصوصی تجزیئے مرتّب کرتا ہے، ان تجزیوں کا کچھ حصّہ آپ پہلے ہی ہماری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں؛
ناقابلِ یقین انعامات اور شرکت کی پُر کشش شرائط کے ساتھ ہمارے کلائنٹس کے لئے بہت جلد ریئل اور ڈیمو اکاؤنٹس میں نئے بونس، پروموشنز اور ٹریڈنگ مقابلے دستیاب ہوں گے۔
ہمارے ساتھ رہیں اور خبریں اور اعلانات دیکھتے رہیں۔
آپ کا با اعتماد بروکر JustMarkets۔