عزیز کلائنٹس!
ہماری JustMarkets Copytrading سروس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صارفین ہمیں اپنی مثبت رائے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
اس سلسلے میں، ہماری ٹیم آپ کے لیے ٹریڈر کی مہارت کا انڈیکیٹر لانے پر بہت خوش ہے جو اب JustMarkets Copytrading سروس پر دستیاب ہے!
اس انڈیکیٹر سے انویسٹرز، ٹریڈرز کی حکمتِ عملی کا تعیّن اور ان کی کاپی کرنے کے لیے بہترین حالات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
کسی ٹریڈر کی مہارت کا حساب ان 3 اہم پیرامیٹرز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے:
- ٹریڈنگ کے دن؛
- ٹریڈنگ کا حجم؛
- انویسٹرز کی تعداد۔
ذیل میں دستیاب انڈیکیٹرز کی فہرست اور ان کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں:
- ماہرین – یہ اپنی زندگی ٹریڈنگ مارکیٹس کے لیے وقف کر دینے والے غیر معمولی قسم کے ٹریڈرز ہوتے ہیں۔ یہ اپنے کام سے محبت کرتے ہیں اور آزمودہ کامیاب حکمتِ عملی کے علاوہ بہترین پرفارمنس میٹرکس رکھتے ہیں۔
- پروفیشنلز – یہ اعلیٰ ترین درجے کے ٹریڈرز ہوتے ہیں۔ یہ بڑی تعداد میں لاٹس کی ٹریڈنگ اور بہت سی ٹریڈز کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ان کی کام کی مہارت پر پورا بھروسہ کر سکتے ہیں۔
- ایڈوانسڈ – یہ JustMarkets Copytrading میں کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہونے کے باوجود اپنے کام میں ماہر ہوتے ہیں۔ تھوڑے عرصے بعد یہ اپنے مطالبات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان میں کامیاب ہونے کی بہت صلاحیت ہوتی ہے۔
- تجربہ کار – یہ وہ ثابت قدم ٹریڈرز ہیں جو محنت سے اپنی ساکھ بناتے ہیں۔ آپ ان کی تاریخ دیکھ کر ان کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔ یہ مستقل آمدنی حاصل کرنے کی آزمودہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ اہم اَپ ڈیٹ آپ کے لیے فائدہ مند ہو گی اور ہمارے صارفین کے تجربے کو ایک نئی سطح پر لانے میں مدد کرے گی۔
ہماری فراہم کردہ سروسز اور اَپ ڈیٹس کے بارے میں بلاجھجک اپنی رائے دیں۔ فیڈ بیک یہ جاننے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ آپ کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق زیادہ سے زیادہ ترقی کے لیے مزید کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
نیک تمنائیں،
JustMarkets ٹیم