عزیز کلائنٹس،
ہمیں JustMarkets Copytrading سروس کے لیے نیا رسک سکور فیچر متعارف کروانے سے متعلق آپ کو مطلع کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ اس فیچر سے انوسٹرز دیکھ سکتے ہیں کہ کسی مخصوص ٹریڈر کی حکمتِ عملی کتنی خطرناک (رِسکی) ہے لہٰذا وہ حکمتِ عملی یا منافع کے لحاظ سے ٹریڈر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
رسک سکور کا حساب 1 سے 10 پوائنٹس کے سکیل پر کیا جاتا ہے:
- رسک1-3 (سبز) سب سے کم خطرہ ہے۔ ٹریڈر کم سے کم خطرے کے ساتھ زیادہ مستحکم اور طویل المدت حکمتِ عملی استعمال کرتا ہے۔ عام طور پر اس حکمتِ عملی میں خبریں ریلیز ہونے کے دوران (یعنی زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران) کم ٹریڈنگ کی جاتی ہے اور بڑے والیم اوپن کیے بغیر (کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے سائز کے مطابق) ٹریڈنگ کی جاتی ہے۔
- رسک4-7 (پیلا) درمیانے درجے کا خطرہ ہے۔ یہ معتدل ڈرا ڈاؤن اور ڈپازٹ لوڈ نگ کی اجازت ہے۔ اس میں بنیادی طور لین دین کا اوسط والیم استعمال کیا جاتا ہے۔
- رسک8-10 (سرخ) سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ ٹریڈر ایک جارحانہ ٹریڈنگ حکمتِ عملی اور زیادہ ڈپازٹ لوڈ استعمال کرتا ہے اور اکثر خبریں ریلیز ہونے کے دوران ٹریڈنگ کرتا ہے۔ عموماً یہ ٹریڈر کسی مخصوص ٹریڈنگ حکمتِ عملی پر عمل نہیں کرتا۔
ہم رسک سکور کا حساب لگانے کے لیے ایک خاص الگورتھم استعمال کرتے ہیں جو درج ذیل پیرامیٹرز پر انحصار کرتا ہے: زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن، زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ لوڈنگ ویلیو اور منتخب کردہ لیوریج۔
لیڈر بورڈ پر تمام ٹریڈرز کو رسک سکور کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے – کم خطرے والے ٹریڈرز فہرست میں سب سے اوپر ہوتے ہیں۔ آپ لیڈر بورڈ اور ہر ٹریڈر کے پبلک پیج پر رسک سکور تلاش کر سکتے ہیں۔
انویسٹرز رسک سکور پر توجہ دے کر اپنی ترجیحات کے مطابق ٹریڈر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
پروفیشنل ٹریڈرز کی ٹریڈز کاپی کرنے کے طریقے سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کا “ٹریڈرز کو کاپی کریں اور منافع کمائیں” سیکشن پڑھیں۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو JustMarkets Copytrading سروس سے منسلک کرنے سے متعلق معلومات کے لیے سیکشن “کاپی کروائیں۔ منافع کمائیں” دیکھیں تا کہ لوگ فیس کے عوض آپ کی ٹریڈز کاپی کر سکیں۔