Sep 5

ہم لا رہے ہیں ایک نیا اور پہلے سے بہتر IB پروگرام

Our new improved IB program

عزیز کلائنٹس!
JustMarkets میں ہم اپنے IB پارٹنرز کے لیے ہمیشہ بہتر مواقع پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں فی لاٹ 25$ تک پارٹنر کمیشن کے ساتھ اپنا نیا اور بہتر 6 لیول انٹروڈیوسنگ بروکر (IB) پروگرام متعارف کرواتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
ہمارے نئے IB پروگرام کی تفصیلات یہ ہیں:

پارٹنر کے طور پر آغاز

یہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ JustMarkets کے تمام رجسٹرڈ کلائنٹس کو پرسنل ایریا میں پارٹنرشپ سیکشن تک رسائی حاصل ہوتی ہے جہاں آپ پہلے سے موجود پارٹنر لنک تلاش کر سکتے ہیں۔ بس اس لنک کو شیئر کریں اور نئے کلائنٹس کو JustMarkets کی طرف راغب کریں!

نئے کلائنٹس کو راغب کرنا

ہمارے پارٹنرز نئے کلائنٹس ریفر کرنے کے لیے دو اہم ٹولز استعمال کر سکتے ہیں:
پارٹنر لِنک: یہ منفرد لنک کلائنٹس کو راغب کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ جب کوئی آپ کے لنک کے ذریعے JustMarkets پر رجسٹر ہوتا ہے، تو وہ خود بخود آپ کا ریفرل بن جاتا ہے۔
پارٹنر کوڈ: یہ آپ کے پارٹنر لنک کے آخر میں ایک اعداد اور حروف پر مشتمل کوڈ ہے۔ پارٹنرز اسے پارٹنر لنک کی طرح کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کلائنٹس اسے کسی خاص پارٹنر کے تحت اپنا بیک آفس بناتے وقت رجسٹریشن پیج پر “پارٹنر کوڈ (اختیاری)” فیلڈ میں بھی درج کر سکتے ہیں۔

پارٹنرشپ لیولز

نئے انٹروڈیوسنگ بروکر پروگرام کے حصّے کے طور پر 2 پارٹنر اسٹیٹس اور 6 پارٹنر لیولز دستیاب ہیں:
پارٹنر اسٹیٹس
  • لیول 1: پارٹنر
  • لیول 2: ایڈوانسڈ پارٹنر
IB پارٹنر اسٹیٹس
  • لیول 3: سلور پارٹنر
  • لیول 4: گولڈ پارٹنر
  • لیول 5: پلاٹینیم پارٹنر
  • لیول 6: بریلیئنٹ پارٹنر
IB پارٹنر اسٹیٹس کے فوائد: پہلے سے زیادہ پارٹنر کمیشن، سب پارٹنر پروگرام تک رسائی، ذاتی KAM مینیجر اور بہت کچھ۔

پارٹنر ریوارڈ

پارٹنر لیول پارٹنر کمیشن کے سائز کا تعیّن کرتا ہے۔ ہم “فی لاٹ فکسڈ” قسم کا پارٹنر کمیشن آفر کرتے ہیں، جس کا تعیّن کلائنٹس کی طرف سے ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس کی اقسام سے کیا جاتا ہے۔ ادائیگی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ نئے کلائنٹس کی طرف سے حقیقی اکاؤنٹس میں کی گئی ٹرانزیکشنز کا ریوارڈ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ادا کر دیا جاتا ہے۔
نیچے دیا گیا ٹیبل ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اہم اقسام اور پارٹنر کے لیول کی بنیاد پر فی لاٹ پارٹنر کمیشن کی زیادہ سے زیادہ ادائیگی دکھاتا ہے جو اکاؤنٹس کی ان اقسام سے وصول کیا جا سکتا ہے۔
Our new improved IB program

آپ بیک آفس میں پارٹنرشپ ایریا میں اکاؤنٹ کی قسم اور ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹ کے لحاظ سے پارٹنر کمیشن کا سائز چیک کر سکتے ہیں۔

لیول کا جائزہ

پارٹنر کے لیول کے تعیّن کے لیے ہم ریفرلز کے پچھلے تین مہینوں کے ٹریڈنگ والیم کا تجزیہ کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی پارٹنر اگلے پارٹنر لیول کی شرائط پوری کرتا ہے تو اگلے دن اسے خود بخود اَپ گریڈ کر دیا جاتا ہے۔
لیول کا جائزہ ہر مہینے کے پہلے دن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں پارٹنر کے لیول کا تعیّن کیا جاتا ہے۔

بُوسٹ پیریڈ

بُوسٹ پیریڈ 3 ماہ کا دورانیہ ہے جس میں ریفرلز کے ٹریڈنگ والیم کو 3 سے ضرب دی جاتی ہے، لہٰذا پارٹنرز 3 گنا کم وقت میں ہائی لیول تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسے پارٹنر کی طرف سے پہلا کلائنٹ لانے کے بعد ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے۔ بُوسٹ پیریڈ کے دوران صرف لیول اَپ گریڈ ہی ممکن ہے۔

پارٹنرشپ ایریا

پارٹنر ایریا میں 3 اہم سیکشن ہوتے ہیں:
  • ڈیش بورڈ؛
  • راغب کردہ کلائنٹس کی رپورٹ؛
  • IB کے اعدادوشمار کی رپورٹ۔
ڈیش بورڈ پیج پر پارٹنرز اپنا منافع، موجودہ بیلنس، لیول کی پراگریس، پارٹنر لِنک، پچھلے تین ماہ کا ٹریڈنگ والیم اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم اور انسٹرومنٹ کی بنیاد پارٹنر کمیشن کی ادائیگی دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، پارٹنرز کو اپنے لائے ہوئے کلائنٹس اور IB کے اعدادوشمار جیسی رپورٹس تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جہاں وہ ریفرلز، وصول کردہ ادائیگیوں اور زیر التواء ادائیگیوں، جو 24 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کر دی جائیں گی، سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

ریبیٹ سسٹم

IB پروگرام کے حصّے کے طور پر ہمارے پارٹنرز اپنے پارٹنر کمیشن کا ایک حصّہ (یا پورا کمیشن) اپنے راغب کردہ کلائنٹس کو ادا کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پارٹنرز یہ فیصلہ بھی کر سکتے ہیں کہ وہ کن کلائنٹس کو اور کس قدر ریبیٹ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

IB ماہانہ ریوارڈ پروگرام

اس کے علاوہ پارٹنرز نئے کلائنٹس راغب کرنے اور موجودہ کلائنٹس کی ٹریڈنگ سرگرمیوں میں اضافہ کرنے سے ماہانہ 2,000$ تک کما سکتے ہیں۔ صرف دو اہداف پر توجہ مرکوز کر کے پارٹنرز اپنی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں اور ہر ماہ اضافی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

سب پارٹنر پروگرام

سب پارٹنر پروگرام پارٹنرز کو ذیلی پارٹنرز کی آمدنی سے اضافی %10 کمانے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ IB پارٹنر اسٹیٹس سے ہی دستیاب ہوتا ہے۔

کم اسپریڈز اور سلپیج پروٹیکشن

پارٹنرز کے لیے JustMarkets کے لیے نئے کلائنٹس راغب کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ہم نے تمام مقبول انسٹرومنٹس کے لیے اپنے اسپریڈز کو خاطر خواہ حد تک کم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہم نے اپنے آرڈرز پر عمل درآمد کو بھی بہتر بنایا ہے، لہٰذا اب سلپیج کا اثر کلائنٹس کے ٹریڈنگ کے تجربے پر کم سے کم ہو گا۔
ہمیں یقین ہے کہ ہمارا نیا اور پہلے سے بہتر IB پروگرام JustMarkets کے ساتھ طویل مدّتی تعلقات قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ آئیے مل کر اس دلچسپ سفر کو جاری رکھیں!
مزید معلومات کے لیے ہماری کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں یا پارٹنرشپ FAQ سیکشن یہاں. وزٹ کریں۔

نیک تمنائیں،
JustMarkets ٹیم

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.