معزز کلائنٹس!
ٹریڈر کی حکمتِ عملی سبسکرائب کرنے کے عمل کو آسان تر، مزید شفّاف اور پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ہماری ڈیویلپمنٹ ٹیم JustMarkets Copytrading سروس میں بہتری لانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے لاجک کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا ہے اور آپ کی ترجیحی ٹریڈر حکمتِ عملی کو کاپی کرتے ہوئے سیٹ کیے جانے والے پیرامیٹرز کو اَپ ڈیٹ کیا ہے۔ ہمیں اپنی اس کاوش کے نتائج آپ سے شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے!
کاپی موڈ:
کسی ٹریڈر کی حکمتِ عملی کو سبسکرائب کرتے ہوئے آپ متعدّد موڈز میں آرڈرز کاپی کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- مساوی (x1),
- دوگنا (x2)،
- تین گنا (x3)،
- دیگر والیم۔
آپ اپنی مرضی کے مطابق (اُوپر یا نیچے دونوں) ویلیو تبدیل کر سکتے ہیں۔ کاپی موڈ منتخب کرنے سے آپ اس ٹریڈر کو اس موڈ میں کاپی کرنے کے لیے درکار سرمایہ کاری دیکھ سکیں گے۔
سپورٹ فنڈز:
مارکیٹ کے غیر متوقع اُتارچڑھاؤ سے اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت کے لیے ہم آپ کو اس نئے فنکشن – سپورٹ فنڈز کے استعمال کی آفر بھی کرتے ہیں- شامل کردہ فنڈز کا استعمال مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ کے دوران صرف ٹریڈنگ حکمتِ عملی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کم سے کم سرمایہ کاری:
اب، ہر ٹریڈر کے لیے، کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم کا حساب خود کار طور پر ہوتا ہے۔ ہمارا الوگرتھم ٹریڈر کی ٹریڈنگ ہسٹری کے مطابق اس رقم کا حساب لگاتا ہے۔ آپ اس فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کے مطابق ٹریڈرز منتخب کر سکتے ہیں۔
ٹریڈرز مختلف قسم کی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں استعمال کرتے ہیں اور انھیں کاپی کرنے کے لیے درکار سرمایہ کاری مختلف ہوتی ہے۔ لیڈربورڈ پر جائیں، “کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم” کے فلٹر میں مطلوبہ سرمایہ کاری کی رقم درج کریں، اور وہ ٹریڈرز دیکھیں جن کی حکمتِ عملیوں کو آپ اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ باسہولت طور پر کاپی کر سکتے ہیں۔
پروفیشنل ٹریڈرز کی ٹریڈز کاپی کرنے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کا “ٹریڈرز کو کاپی کریں اور منافع کمائیں سیکشن ملاحظہ فرمائیں۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو JustMarkets Copytrading کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے کاپی کروائیں-منافع کمائیں. سیکشن پر جائیں، تا کہ فیس کے عوض دوسرے ٹریڈرز آپ کی ٹریڈز کو کاپی کر سکیں۔
نیک تمنّائیں،
JustMarkets ٹیم