عزیز کلائنٹس!
JustMarkets، انڈیا کے سب سے بڑے فائننشل ایونٹ Money Expo Mumbai 2023 میں اپنی شرکت کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی پُرجوش ہے۔ 12 اور 13 اگست کو دو دن کے لیے سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کی دُنیا کی نیٹ ورکنگ، اس کے بارے میں سیکھنے اور جاننے کے لیے ہمیں Jio Convention Centre، ممبئی میں جوائن کریں۔ ہماری ٹیم آپ کو وہاں بُوتھ نمبر 26 پر ملے گی!
Money Expo کیا ہے؟
Money Expo انڈیا میں ایک پریمیئر فائننشل کانفرنس اور ایکسپو ہے، جو ماہرین، نمائش کرنے والے افراد اور فائننشل انڈسٹری کے مختلف سیکٹرز سے آنے والے افراد کو قریب لاتا ہے۔ یہ ایونٹ انڈسٹری کے رہنماؤں کی طرف سے بصیرت پر مبنی تقاریر، پینل مباحثوں اور ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی جدید ترین سروسز کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔
Money Expo میں کیوں جائیں؟
- JustMarkets ٹیم سے ملیں: ہمارے >بُوتھ نمبر 26 پر JustMarkets کے ماہرین کی ٹیم سے ملنے کا موقع حاصل کریں۔ یہ جانیں کہ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے مرتّب کردہ منصوبے اپنے معاشی مقاصد کے حصول میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
- نیٹ ورکنگ: مالیاتی شعبوں، کاروباری سربراہوں، مالیاتی مشیروں اور انڈسٹری کے پروفیشنلز کے ایک متنوّع ہجوم سے ملیں۔ اپنے پروفیشنل نیٹ ورک کو وسعت دیں اور ممکنہ پارٹنرشپ تلاش کریں۔
- ماہرین سے سیکھیں: مارکیٹ کے موجودہ تقاضوں اور رُجحانات کے حوالے سے اہم ترین معاملات پر مبنی سیشنز کے ذریعے انڈسٹری کے ماہرین سے کارآمد معلومات حاصل کریں۔ تازہ ترین معلومات اور حکمتِ عملیوں کے ساتھ دوسروں پر سبقت حاصل کریں۔
- جانیں اور روابط قائم کریں: اس زبردست نمائش اور کانفرنس کا حصّہ بنیں جہاں آپ فائننشل مارکیٹ کی ڈائنیمکس کے بارے میں جان سکتے ہیں، مسائل کے جدید ترین حل پا سکتے ہیں، اور نمائش کے میزبانوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
بمقام: Jio Convention Centre، ممبئی
تاریخ اور وقت: 12-13 اگست، صبح 10:00 بجے – شام 6:00 بجے
بُوتھ نمبر: 26
انڈیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ ایکسپو کا حصّہ بننے کا موقع ضائع نہ کریں۔ Money Expo Mumbai 2023 میں ہمیں جوائن کریں اور اپنے ٹریڈنگ کے سفر میں نئی ممکنات دریافت کریں۔
ہم بُوتھ نمبر 26 پر آپ سے ملاقات کرنے اور ایسی معلومات شیئر کرنے کے منتظر ہیں جو اپنے معاشی مقاصد کے حصول میں آپ کی معاون ہو سکتی ہے۔
نیک تمنّائیں،
JustMarkets ٹیم