معزز کلائنٹس،
براہ مہربانی نوٹ فرمائیں کہ 22 ستمبر، 2017 کو 17:00 (GMT+3) بجے سے لے کر 25 ستمبر، 2017 تک زرِ مبادلہ کے اثاثہ جات کی ٹریڈنگ کے لیے دستیاب لیوریج کی زیادہ سے زیادہ حد 1:200 ہو گی۔ مختصر مدت کی یہ تبدیلی اس حقیقت کے پیشِ نظر عمل میں آئی ہے کہ نیوزی لینڈ میں (23 ستمبر) کو ہونے والے عام انتخابات اور جرمنی میں (24 ستمبر) کو ہونے والے وفاقی انتخابات کے باعث فاریکس مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں تیزی، اسپریڈز کے پھیلاؤ (بولی اور تقاضے میں فرق)، قیمتوں میں فرق اور نقد رقوم کی دستیابی میں کمی کا سبب ہو سکتے ہیں۔
ازراہِ کرم ٹریڈنگ کرتے ہوئے اس معلومات کو مدِّ نظر رکھیں۔
آپ کی مخلص،
JustMarkets ٹیم