عزیز کلائنٹس!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ JustMarkets ٹریڈنگ اینڈرائیڈ ایپلیکیشن میں ایک نیا فنکشن لانچ کر دیا گیا ہے۔ چوں کہ ہماری گزشتہ اَپ ڈیٹ میں وعدہ کیا گیا تھا لہٰذا ہم نے اب ایسے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جو براہِ راست آپ کی موبائل ڈیوائس سے آپ کی ٹریڈنگ کی لچک اور کنٹرول میں زبردست بہتری لائیں گے۔
آپ کی ٹریڈنگ ایپ میں نئے فیچرز:
- اسٹاپ لاس / ٹیک پرافٹ کو ایڈٹ کرنا: اب آپ اپنی اوپن پوزیشنز اور پینڈنگ آرڈرز کے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز کو بآسانی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
- پوزیشنز کلوز کرنا اور آرڈرز ڈیلیٹ کرنا: بس چند ٹیپس کے ساتھ، اوپن پوزیشنز کو کلوز کریں یا پینڈنگ آرڈرز کو ڈیلیٹ کریں، اس کی بدولت آپ مارکیٹ کے بدلتے حالات کے مطابق بہتر ردّعمل دے سکتے ہیں یا اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ یہ فنکشن صرف MT5 اکاؤنٹس والے کلائنٹس کے لیے دستیاب ہو گا۔
ان نئے فیچرز سے مستفید ہونے کے لیے اپنی JustMarkets اینڈرائیڈ ٹریڈنگ ایپ آج ہی اَپ ڈیٹ کریں۔ پہلے سے بہتر کنٹرول اور لچک کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی میں آنے والی تبدیلی کا لُطف اُٹھائیں۔
ہم اپنی iOS ایپلیکیشن میں ایسے فنکشنز شامل کرنے کرنے کے لیے پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ لہٰذا ایسی مزید اَپ ڈیٹس اور فیچرز کے لیے ہمارے ساتھ رہیں جو آپ کو بہترین موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں!
نیک تمنّائیں،
JustMarkets ٹیم