Jul 4

JustMarkets Copytrading سروس کے لیے ٹرائل پیریڈ کا نیا فیچر

عزیز کلائنٹ،

ہمیں JustMarkets Copytrading سروس کے لیے نیا ٹرائل پیریڈ فیچر متعارف کروانے سے متعلق آپ کو مطلع کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ یہ فیچر انویسٹرز کو آزمائشی مدّت کے دوران کسی کمیشن کے بغیر ٹریڈر کی حکمتِ عملی کاپی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آپ کے لیے ٹرائل پیریڈ کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے:

  • اب انویسٹر حضرات لیڈر بورڈ پر ایسے ٹریڈرز کو دیکھ سکتے ہیں جنھوں نے آزمائشی مدّت کو فعّال کر رکھا ہو۔ انھیں دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ “ٹرائل دستیاب” کا آپشن ایکٹیویٹ کریں؛
  • جب کوئی انویسٹر ٹریڈر کی حکمتِ عملی کاپی کرنا شروع کرتا ہے تو، اگر اس ٹریڈر کے اکاؤنٹ پر ٹرائل پیریڈ فعال ہو تو ٹرائل کی مدّت خود بخود فعال ہو جاتی ہے؛
  • ٹرائل پیریڈ 7 کیلنڈر دن تک محدود ہے؛
  • ٹرائل پیریڈ ختم ہونے کے بعد ٹریڈر کی مقرر کردہ کاپی کرنے کی شرائط، بشمول کمیشن کی رقم کا اطلاق شروع ہو جاتا ہے۔

ٹرائل پیریڈ انویسٹرز کو کسی فیس کے بغیر ٹریڈر کی حکمتِ عملی کاپی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔۔

پروفیشنل ٹریڈرز کی ٹریڈز کاپی کرنے کے طریقے سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کا “ٹریڈرز کو کاپی کریں اور منافع کمائیں” سیکشن پڑھیں۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو JustMarkets Copytrading سروس سے منسلک کرنے سے متعلق معلومات کے لیے “کاپی کروائیں۔ منافع کمائیں” سیکشن دیکھیں تا کہ لوگ فیس کے عوض آپ کی ٹریڈز کاپی کر سکیں۔

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.