معزز کلائنٹس،
ہمیں آپ کو مطلع کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ JustMarkets کی ٹیم نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور تربیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس مرتبہ یہ اجلاس 5 مئی کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد کیا گیا۔
ہمیں اس تقریب کی ویڈیو آپ سے شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے:
ہر کوئی بلا معاوضہ ان اجلاسوں میں شرکت کر سکتا تھا۔ اس مرتبہ 50 مہمانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ہماری ٹیم نے JustMarkets کی طرف سے تحائف کے ساتھ تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
ہمارے اہم مقرر مشہور مقامی ٹریڈر اور کومیونیتاس ٹریڈر انڈونیشیا (Komunitas Trader Indonesia) کے بانی Edy BabyCandle Fx نے شرکاء کو اپنی حکمتِ عملی Fibo Musang Strategy کے بارے میں بتایا اور اس کی ٹریننگ دی اور ہمارے نمائندے نے کمپنی سے متعلق اطلاعات دینے کے ساتھ ساتھ فاریکس مارکیٹ کے بنیادی اصولوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔
آخر میں شرکاء کو اپنی دلچسپی کا کوئی بھی سوال پوچھنے کا موقع دیا گیا اور ہمارے نمائندوں نے بخوشی سوالات کے جوابات دیے اور حاضرین سے تبادلہ خیال کیا۔
JustMarkets شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی شکرگزار ہے۔ ہم اپنی آئندہ ہونے والی تقریبات میں آپ کے منتظر ہیں!
نیک تمنائیں،
JustMarkets ٹیم