عزیز کلائنٹ!
ہم اپنے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس میں حالیہ اضافے کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی پُرجوش ہیں: XAU/GBP (گولڈ اور برٹش پاؤنڈ)، جس سے آپ کو اپنے ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو دریافت کرنے اور اسے متنوّع بنانے کا ایک منفرد موقع ملے گا۔
XAU/GBP متعارف کروا رہے ہیں
XAU/GBP گولڈ (XAU) اور برٹش پاؤنڈ (GBP) کے مابین ایکسچینج ریٹ کو ظاہر کرتا ہے، جس سے ٹریڈرز کو برٹش پاؤنڈ کے مقابلے میں گولڈ کی ٹریڈنگ کا موقع ملتا ہے۔ یہ نیا انسٹرومنٹ اب JustMarkets کے تمام Standard، Pro اور Raw Spread اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔
XAU/GBP ٹریڈنگ کے اہم فوائد:
- تنوّع: XAU/GBP کے ساتھ ٹریڈرز اپنے کرنسی پیئرز میں گولڈ کو شامل کرنے کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کو متنوّع بنا سکتے ہیں، جس سے رِسک منیجمنٹ کی ایک اور تہہ اور ممکنہ منافع حاصل ہو گا۔
- گولڈ مارکیٹ میں شمولیت: XAU/GBP کی بدولت ٹریڈرز گولڈ مارکیٹ میں شامل ہو جاتے ہیں جس سے وہ برٹش پاؤنڈ کے مقابلے میں گولڈ کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر منافع کما سکتے ہیں۔
- استحکام اور منافع: گولڈ کو تاریخی اعتبار سے ایک مستحکم اور نفع بخش انسٹرومنٹ تصوّر کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے XAU/GBP کسی بھی ٹریڈنگ حکمتِ عملی میں ایک قابلِ قدر اضافہ بن جاتا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ XAU/GBP متعارف کروانے سے آپ کے ٹریڈنگ تجربے میں بہتری آئے گی اور اس سے آپ کو اپنے مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے نئے مواقع ملیں گے۔
چوں کہ ہم اپنے JustMarkets انسٹرومنٹس کو وسعت دیتے رہتے ہیں لہٰذا مزید اَپ ڈیٹس اور شاندار ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے تیّار رہیں!
نیک تمنّائیں،
JustMarkets ٹیم