JustMarkets اپنی تشکیل کی وقت کے وقت سے کبھی چین سے نہیں بیٹھی۔ ہماری ٹیم کلائنٹس کے لئے مسلسل نئی خدمات اور آلات کا اضافہ کر رہی ہے، شرائط میں بہتری لا رہی ہے اور نفع بخش بونس اور مقابلوں وغیرہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اور آج ہم ٹریڈنگ کی بالکل نئی شرائط پیش کر رہے ہیں۔ انہیں منتخب کرنے سے قبل ہمارے تجزیہ کاروں نے مارکیٹ اور کلائنٹس کی ضروریات کے بارے میں ایک گہری تحقیق کی تھی۔ نتیجتاً اب ہر ٹریڈر کو اپنی حکمتِ عملی کے لئے مکمل طور پر موزوں اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔ مزید برآں، ہماری ویب سائٹ پر نئے تجزیاتی سیکشن کے ساتھ ٹریڈنگ کا عمل پہلے سے آسان ہو جائے گا۔ اب تکنیکی تجزیئے، اہم خبروں اور کرنسی کے بارے میں پیشگوئی تلاش کرنے کے لئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں، یہ سب اور ٹریڈنگ کے لئے اس سے بھی زیادہ بیش قیمت معلومات اب JustMarkets کی ویب سائٹ پر ہی دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ
بالکل مفت ہیں اور سائٹ وزٹ کرنے والے تمام افراد کے لئے دستیاب ہیں۔ آئیے نئے اکاؤنٹ کی اقسام پر ایک تفصیلی نظر ڈالتے ہیں۔ ہر ٹریڈر ہمارے دستیاب اکاؤنٹس: Cent, Mini, Standard اور ECN Zero میں سے ایک یا متعدد اکاؤنٹس کا انتخاب کر سکتا ہے۔ Cent اکاؤنٹ کے ساتھ آپ کو Standard اکاؤنٹ کی نسبت 100 گنا کم مارجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک ٹریڈنگ حکمتِ عملی آزمانا چاہتے ہیں یا آپ کے پاس ٹریڈنگ کے لئے زیادہ رقم نہیں ہے تو یہ انتہائی اہم ہے۔ اس اکاؤنٹ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں؛ 0.3 پپس سے فلوٹنگ سپریڈز، زیادہ سے زیادہ لیورج 1:1000 جس کا حساب امریکی ڈالر میں ایکوئٹی کے مطابق کیا جاتا ہے، کوئی کمیشن نہیں اور رقم جمع کروانے کی کم سے کم حد۔ اگر آپ نے Cent اکاؤنٹ پر ہر وہ چیز آزما لی ہے جو آپ چاہتے تھے تو آپ کے پاس Mini یا Standard اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ کی اگلی سطح پر آنے کا موقع موجود ہے۔ یہ اکاؤنٹ جزوی طور پر ایک جیسے ہیں لیکن پھر بھی ان میں سے ہر ایک کے اپنے فوائد ہیں۔ Mini اکاؤنٹ محدود رقم رکھنے والے ٹریڈرز کے لئے موزوں ہے کیونکہ اس میں کم سے کم رقم جمع کروانے کی کوئی حد نہیں ہے، سپریڈز 0.3 پپس سے شروع ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لیورج 1:3000 ہے۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں کم از کم 100 امریکی ڈالر جمع کروا سکتے ہیں تو 0.1 پپس فلوٹنگ سپریڈز اور 1:3000 کے زیادہ سے
زیادہ لیورج کے ساتھ Standard اکاؤنٹ آپ کے لئے زیادہ بہتر انتخاب ہو گا۔ JustMarkets نے ایسے ٹریڈرز کے لئے ECN Zero اکاؤنٹ تشکیل دیا ہے جو مارکیٹ کے تمام اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنا چاہتے ہیں اور متحرک ٹریڈنگ کے عمل کو ترجیح دیتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی اس قسم میں فلوٹنگ سپریڈز 0 پپس سے شروع ہوتے ہیں اور آپ مارکیٹ سے سپریڈز براہ راست اپنے ٹرمینل پر حاصل کرتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر زیادہ سے زیادہ لیورج 1:500 ہے اور رقم جمع کروانے کی کم سے کم حد 500 امریکی ڈالر ہے۔ کم، واضح اور مسابقتی کمیشن آمدنی کے عمل کو سادہ اور زیادہ آسان بنا دیتے
ہیں۔ مندرجہ بالا اکاؤنٹس میں سے کسی کا بھی انتخاب کرتے ہوئے ٹریڈرز کو خطرے اور رقم کے انتظام کے بارے میں نہیں بھولنا چاہیئے۔ فاریکس مارکیٹ بدلتی رہتی ہے اور خاص طور پر اقتصادی خبریں آنے کے دوران یہاں قیمتیں غیر مستحکم ہوتی ہیں۔ اس حقیقت کے پیشِ نظر ہر پیر کو JustMarkets کی تجزیاتی ٹیم ٹریڈرز کے لئے اہم ترین خبروں اور واقعات کا جائزہ تیار کرتی ہے۔ ویب سائٹ پر ٹریڈنگ کی نئی شرائط اور تجزیاتی سیکشن کا مقصد ٹریڈنگ کے عمل کو زیادہ واضح اور پُر لطف بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس ساری پیشرفت کو سراہیں گے!