ہماری خبریں

درکار مارجن کے حوالے سے ترامیم

 – 2019/6/27
عزیز کلائنٹس،

ہم درکار مارجن کے حوالے سے آپ کے علم میں کچھ نئی معلومات لانا چاہتے ہیں۔ Forex علامات کے ایسے تمام نئے آرڈرز کے لیے جو جمعہ کو رات 10:00 بجے (GMT+3) سے پیر کی رات 2:00 بجے (GMT+3) تک اوپن رہیں گے، زیادہ سے زیادہ قرضہ (لیوریج) 1:200 ہوگا اور درکار مارجن کا تخمینہ یہ تبدیلیاں زیرِغور لاتے ہوئے لگایا جائے گا۔

براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ مارجن جمعہ کو رات 10:00 بجے (GMT+3) سے پہلے اوپن ہونے والے آرڈرز کے لیے تبدیل نہیں ہوگا۔ مارجن میں اضافہ صرف انہی آرڈرز کے لیے ہوگا جو جمعہ کو رات 10:00 بجے (GMT+3) سے پیر کی رات 2:00 بجے کے دوران اوپن ہوں گے، اور بعض اُن صورتوں میں جبکہ اس دورانیے میں ٹرانزیکشنز بند ہوں۔

Forex علامات کے اُن آرڈرز کے لیے جو اضافہ شدہ درکار مارجن کے ساتھ اوپن ہوں، مارجن کے تمام تر لوازمات کا تخمینہ اکاؤنٹ کے لیوریج کے مطابق پیر کی رات 2:00 بجے (GMT+3) کے بعد دوبارہ لگایا جائے گا۔

براہِ کرم، ٹریڈنگ کے دوران ان معلومات کو ذہن میں رکھیے۔

تسلیمات،
JustMarkets ٹیم